وفاقی دارالحکومت میں لڑائی جھگڑے ،فائرنگ کے مختلف واقعات میں ملوث ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر لئے گئے

اتوار 10 ستمبر 2017 21:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2017ء) وفاقی دارالحکومت میں لڑائی جھگڑے اور فائرنگ کے مختلف واقعات میں ملوث ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر لئے گئے ۔ تھانہ بنی گالہ پولیس کو محمد شعیب نے بتایا کہ ملزم عبدالغفور نے مسلح رپیٹر بارہ بور سے قتل کی نیت سے فائرنگ کر کے اس کے عزیز اذکار اور نور احمد کو زخمی کر دیا ۔

(جاری ہے)

تھانہ کھنہ پولیس کو ریاض مسیح نے بتایا کہ ملزمان قدیر ، جنت گل اور15دیگر نے مل کر خاتون کو مار پیٹ کر رہے تھے کہ مدعی اور اس کے بیٹے نے منع کیا تو ملزمان نے مار پیٹ کرتے ہوئے دونوں کو زخمی کر دیا ۔

اسی تھانے کی پولیس کو گل اکرم نے بتیا کہ عاطف اور فیاض نے تشدد کرتے ہوئے مدعی کو زخمی کر دیا ۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :