وزیراعلیٰ بلوچستان کا کچلاک کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار

دہشت گرد اپنے مزموم مقاصد کے حصول کے لیے بیگناہ لوگوں کا خون بہا رہے ہیں،بے گناہ لوگوں کا خون بہانے والے دہشت گردوں کا آخری حد تک پیچھا کر کے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا، نواب ثناء اللہ زہری

اتوار 10 ستمبر 2017 22:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 ستمبر2017ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کچلاک کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے دہشتگردی کے اس واقعہ کی شدید مزمت کی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ واقعہ میں ملوث دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، انہوں نے کہا ہے کہ دہشت گرد اپنے مزموم مقاصد کے حصول کے لیے بیگناہ لوگوں کا خون بہا رہے ہیں، بے گناہ لوگوں کا خون بہانے والے دہشت گردوں کا آخری حد تک پیچھا کر کے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا۔ انہوں نے واقعہ میں جابحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہاربھی کیا ہے۔