کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک کے قریب نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ 4 افراد جاں بحق ، 2 افراد زخمی

اتوار 10 ستمبر 2017 22:00

کچلاک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 ستمبر2017ء) کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک کے قریب نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ 4 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق کچلاک کے علاقے جلوگیر پر پیٹرول پمپ پر چمن سے آنے والی گاڑی پر پیٹرول بھرنے کے دوران نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 4 افراد جاں بحق جبکہ 2زخمی ہیں زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا جبکہ نعشوں کوایدھی ایمبولینسز کے ذریعے کوئٹہ منتقل کردیا گیا ۔

ملزم واردات کے بعد فرار ہوگئے ۔ ذرائع کے مطابق جاں بحق افراداور زخمی ہونے والوں کا تعلق ہزارہ برادری سے ہے ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔