بھارت کیساتھ امن کا راستہ نکالنے کی بہت کوشش کی ،امن کے استحکام کے بغیر معاشی مقاصد کا حصول ممکن نہیں ، ایک ملک ہمیں عالمی طور پر تنہا کرنا چاہتا ہے ،پاکستان کی خارجہ پالیسی قومی مفاد کے تابع ہے ، اس وقت پاکستان کو ایک مثبت بیانیے کی ضرورت ہے،کشمیر میں انسانیت کا مذاق اڑایا جا رہاہے، پاکستان اس معاملے کو اٹھاتا ہے اور اٹھاتا رہے گا ، روہنگیا میں بھی مسلمانوں پر مقبوضہ کشمیر کی طرز پر ظلم کیا جا رہا ہے ، عالمی برادری کو اس معاملے پر بھی توجہ دینی ہوگی،پاکستان نے اپنے بازوئوں کے زور پر دہشت گردی پر قابو پایا، قوم فوج کی وجہ سے کھلی فضا میں سانس لے رہے ہیں،واشنگٹن کو بھی افغانستان میں بہت سے مسائل درپیش ہیں اس لئے شائد وہ الزام پاکستان پر ڈال رہے ہیں،جیو اسٹریٹجک صورتحال میں چین ، امریکہ اور روس کا بھی کردار ہے ، پاکستان کی خارجہ پالیسی میں ہر ادارے کا اہم کردار ہے ، ہمیں اپنی معیشت پر خصوصی توجہ دینی ہے ، پاکستانی میڈیا کو پاکستان کا مثبت پہلو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے،سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کا نجی ٹی وی کو انٹرویو

اتوار 10 ستمبر 2017 22:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 ستمبر2017ء) سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کہا ہے کہ بھارت کیساتھ امن کا راستہ نکالنے کی بہت کوشش کی ،امن کے استحکام کے بغیر معاشی مقاصد کا حصول ممکن نہیں ، ایک ملک ہمیں عالمی طور پر تنہا کرنا چاہتا ہے ،پاکستان کی خارجہ پالیسی قومی مفاد کے تابع ہے ، اس وقت پاکستان کو ایک مثبت بیانیے کی ضرورت ہے،کشمیر میں انسانیت کا مذاق اڑایا جا رہاہے، پاکستان اس معاملے کو اٹھاتا ہے اور اٹھاتا رہے گا ، روہنگیا میں بھی مسلمانوں پر مقبوضہ کشمیر کی طرز پر ظلم کیا جا رہا ہے ، عالمی برادری کو اس معاملے پر بھی توجہ دینی ہوگی،پاکستان نے اپنے بازوئوں کے زور پر دہشت گردی پر قابو پایا، قوم فوج کی وجہ سے کھلی فضا میں سانس لے رہے ہیں،واشنگٹن کو بھی افغانستان میں بہت سے مسائل درپیش ہیں اس لئے شائد وہ الزام پاکستان پر ڈال رہے ہیں،جیو اسٹریٹجک صورتحال میں چین ، امریکہ اور روس کا بھی کردار ہے ، پاکستان کی خارجہ پالیسی میں ہر ادارے کا اہم کردار ہے ، ہمیں اپنی معیشت پر خصوصی توجہ دینی ہے ، پاکستانی میڈیا کو پاکستان کا مثبت پہلو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

وہ اتوار کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہی تھیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستان کے بیانیے کو واضح طور پر دنیا کے سامنے بیان کرنے کی ضرورت ہے ، ہم نے دہشت گردی کے خلاف بہت زیادہ قربانیاں دی ہیں ، ہماری فورسز دہشت نے گردوں کے خلاف بیش بہا آپریشنز کئے اور دہشتگردی پر قابو پایا ہے ۔سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی قومی مفاد کے تابع ہے ، دنیا بدل رہی ہے جس کی بہت ساری وجوہات ہیں ، جیو اسٹریٹجک صورتحال میں چین اور امریکہ سمیت روس کا بھی اہم کردار ہے ۔

تہمینہ جنجوعہ نے کہا کہ پاکستان کو مختلف قسم کے چیلنجز کا سامنا ہے ، پاکستان کی خارجہ پالیسی میں ہر ادارے کا اہم کردار ہے ، ہمارے تعلقات چین کیساتھ بہترین ہیں ، دیکھنا ہوگا کہ معاشی روابط کو کس طرح فروغ دے سکتے ہیں ، اس وقت پاکستان کو ایک مثبت بیانیے کی ضرورت ہے اور اپنے موقف کو پرزور طریقے سے دنیا کے سامنے پیش کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ قوم فوج کی وجہ سے کھلی فضا میں سانس لے رہے ہیں ، پاکستان نے اپنے بازوئوں کے زور پر دہشت گردی پر قابو پایا ، فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس معیشت کا تعین کرتی رہے اور اہم اس وقت وائٹ کیٹگری میں ہیں ۔

تہمینہ جنجوعہ نے کہا کہ ہمیں اپنی حفاظت خود بھی کرنا ہوگی ، واشنگٹن کو بھی افغانستان میں بہت سے مسائل درپیش ہیں اس لئے شائد وہ الزام پاکستان پر ڈال رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ چین نے پاکستان کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا ہے اور یورپ کے بھی بہت سے ممالک پاکستان میں انویسٹمنٹ کرنا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں انسانیت کا مذاق اڑایا جا رہاہے ، وہاں کے حالات دنیا کیلئے ناقابل براداشت ہونے چاہیئں ، پاکستان اس معاملے کو اٹھاتا ہے اور اٹھاتا رہے گا مگر بہت ضروری ہے کہ عالمی دنیا اس پر توجہ دے اور کشمیریوں کی تکلیف کا کچھ مداوا ہو، دنیا اس پر کب تک خاموش رہے گے، اب اقوام متحدہ کو بیان سے آگے بڑھ کو بھی کچھ کرنا ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کیساتھ امن کا راستہ نکالنے کی بہت کوشش کی کیونکہ امن کے استحکام کے بغیر معاشی مقاصد کا حصول ممکن نہیں ، ایک ملک ہمیں عالمی طور پر تنہا کرنا چاہتا ہے ، روہنگیا میں بھی مسلمانوں پر مقبوضہ کشمیر کی طرز پر ظلم کیا جا رہا ہے ، عالمی برادری کو اس معاملے پر بھی توجہ دینی ہوگی ۔