Live Updates

نواز شریف کو وزیر اعظم بننے کا شوق نہیں ہے وہ صرف پاکستان کی ترقی کا سوچتے ہیں ‘سردار ایاز صادق

ْ ان کے اسی ویژن کی بدولت ملک میں ترقی کے راستے کھلے ہیں‘کچھ لوگ چوردروازے سے وزیر اعظم بننا چاہتے ہیںمگر وہ ناکام اور نا مراد ہوں گے‘ عمران خان فحاشی کی تبدیلی لائیں گے یا چوردروازے سے وزیر اعظم بننے کی چین نے کسی اور پر نہیں صرف نواز شریف پر اعتماد کرکے پاکستان میں سرمایہ کاری کی ہے‘برما کے مسلمانوں اور کشمیریوں کے ظلم انسانی حقوق کے اداروں کو نظر نہیں آتا۔ مودی ہو یا ٹرمپ،پاکستان کیطرف جس نے میلی آ نکھ سے دیکھا اسے نہیں چھوڑیں گے۔ پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف ابھی مکمل نہیں ہوئی ہے۔ 19ستمبر کو 28رکنی افغان وفد پاکستان آرہا ہے اور دونوں ممالک مل کر ہی خطے میں امن قائم کر سکتے ہیں‘ تقریب سے خطاب

اتوار 10 ستمبر 2017 22:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 ستمبر2017ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ نواز شریف کو وزیر اعظم بننے کا شوق نہیں ہے وہ صرف پاکستان کی ترقی کا سوچتے ہیں ان کے اسی ویژن کی بدولت ملک میں ترقی کے راستے کھلے ہیں‘کچھ لوگ چوردروازے سے وزیر اعظم بننا چاہتے ہیںمگر وہ ناکام اور نا مراد ہوں گے‘ عمران خان فحاشی کی تبدیلی لائیں گے یا چوردروازے سے وزیر اعظم بننے کی چین نے کسی اور پر نہیں صرف نواز شریف پر اعتماد کرکے پاکستان میں سرمایہ کاری کی ہے‘برما کے مسلمانوں اور کشمیریوں کے ظلم انسانی حقوق کے اداروں کو نظر نہیں آتا۔

مودی ہو یا ٹرمپ،پاکستان کیطرف جس نے میلی آ نکھ سے دیکھا اسے نہیں چھوڑیں گے۔ پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف ابھی مکمل نہیں ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

19ستمبر کو 28رکنی افغان وفد پاکستان آرہا ہے اور دونوں ممالک مل کر ہی خطے میں امن قائم کر سکتے ہیں۔لاہور کے علاقے سمن آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ نواز شریف اس ملک کی ترقی کے بارے میں سوچتے ہیں انہوں نے پاکستان کی ڈوبتی معیشت کو سہارا دے کر ترقی کے راستے پر ڈال دیا ہے۔

تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے ترقیاتکام خود بولتے ہیں جبکہ ایک وہ ہیں جن کے ترقیاتی کام سوشل میڈیا پر ہیں۔ ہماری ترقی سامنے جبکہ کچھ جماعتوں کی ترقی فیس بک پر نظرآتی ہے۔ کچھ لوگ چوردروازے سے وزیر اعظم بننا چاہتے ہیںمگر وہ ناکام اور نا مراد ہوں گے۔ عمران خان فحاشی کی تبدیلی لائیں گے یا چوردروازے سے وزیر اعظم بننے کی سپیکر قومی اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ عدالت نے نواز شریف کو نا اہل قراد دیا ہے مگر انہیں عوام کے دلوں سے کوئی نہیں نکال سکتا۔

پاکستان کی ٹانگیں کھینچنے والوں کو بے نقاب کرنا ہوگا اور17ستمبرکوچوردروازے سے اقتدار کے خواب دیکھنے والوں اور عوام کی طاقت سے اقتدار میں آنیوالوں کافیصلہ ہوجائے گا۔سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا مزید کہنا تھا کہ برما کے مسلمانوں اور کشمیریوں کے ظلم انسانی حقوق کے اداروں کو نظر نہیں آتا۔ مودی ہو یا ٹرمپ،پاکستان کیطرف جس نے میلی آ نکھ سے دیکھا اسے نہیں چھوڑیں گے۔ پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف ابھی مکمل نہیں ہوئی ہے۔ 19ستمبر کو 28رکنی افغان وفد پاکستان آرہا ہے اور دونوں ممالک مل کر ہی خطے میں امن قائم کر سکتے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات