شادی کی تقریب میں باراتیوں کی ہوائی فائرنگ سے اے ایس آئی کی تین سالہ بیٹی گولی لگنے سے جاں بحق

اتوار 10 ستمبر 2017 23:10

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2017ء) شادی کی تقریب میں باراتیوں کی ہوائی فائرنگ سے اے ایس آئی کی تین سالہ بیٹی سر میں گولی لگنے کے باعث جاں بحق ہو گئی ، خوشیوں والا گھر ماتم کدہ بن گیا ،کمسن بچی کی نعش ہسپتال منتقل ،پو لیس نے قانونی کاروائی شروع کر دی، بتایا گیا ہے کہ ترگڑی میں عبدالحمید مرحوم کی بیٹی کی شادی تھی ، دلہن کو بیانے کیلئے ڈسکہ کے قریبی نواحی گائوں گھڑتل سے ساجد نامی دولہے کی بارات آئی تو اس دوران بارات میں شامل افراد نے گلی سے گزرتے ہوئے اچانک ہوائی فائرنگ شروع کر دی ،جس کے نتیجے میں چھت سے نیچے بارات دیکھنے والی ڈھلہ چٹھہ کے رہائشی اے ایس آئی رانا سجاد کی تین سالہ بیٹی آئزہ کے سر میں گو لی لگ گئی جو موقع پر ہی اپنے ماموں کی گود میں تڑپ تڑپ کر دم توڑ گئی ، تاہم واقعہ کی اطلاع پا کر کینٹ پو لیس بھی موقع پر پہنچ گئی ، کمسن بچی کی نعش کو ہسپتال منتقل کر کے پو لیس نے قانونی کاروائی شروع کر دی ہے

متعلقہ عنوان :