کوئٹہ میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

پیر 11 ستمبر 2017 00:00

کوئٹہ۔10 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2017ء) کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق اتوار کو کوئٹہ کے علاقے کلی بنگلزئی میں نامعلوم مسلح افراد نے موٹرسائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت پرفائرنگ کرکے ایک شخص عبدالمنان سرپرہ کو ہلاک کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے نعش قبضے میں لیکرہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اورمقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :