پنجگور میں نامعلوم مسلح افراد کا نیشنل پارٹی کے دفتر پر ہینڈ گرینڈ سے حملہ اور فائرنگ

پیر 11 ستمبر 2017 00:00

کوئٹہ۔10 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2017ء) پنجگور میںنامعلوم مسلح افراد نیشنل پارٹی کے علاقائی دفتر پر ہینڈ گرنیڈ پھینک کر فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق اتوارکو پنجگور کے علاقے وشبود میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے نیشنل پارٹی کے علاقائی دفتر پر دستی بم پھینکا اور اندھاد ھندفائرنگ کردی تاہم خوش قسمتی سے دفتر میں کوئی موجود نہ ہونے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :