نیشنل پارٹی کے دفتر پر گرینڈ حملہ اور فائرنگ قابل مذمت ہے ، ایک مخصوص گروپ سیاسی کارکنوں اور دفا تر پر حملہ کرنے میں ملوث ہے،مرکزی ترجمان نیشنل پارٹی

پیر 11 ستمبر 2017 00:00

کوئٹہ۔10 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2017ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے نیشنل پارٹی پنجگور کے وشبود آفس پرگرینڈ حملے اور فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہو ئے کھا ہے کہ ایک مخصوص گروپ سیاسی کارکنوں اور دفا تر پر حملہ کرنے میں ملوث ہے جو سماج میں سیاسی عمل پر قدغن لگاکرسماج کو سیاسی و نظریاتی طور پر بانجھ کرنے کے مقاصد کو پروان چڑ ھا نا چاہتا ہے سیاسی کارکن اور سیاسی پارٹیاں سماج میں ریڈ کی ھڈی کی حثیت رکھتی ہیں اور سماجی شعور سیاسی عمل اور پارٹیوں کی سیاسی جدوجہد کی بدولت پروان چڑ ھتی ہیں بیان میں کہا گیا کہ یہ دنیا کے پہلے اور شاہد آخری انقلابی اور آزادی پسند ہو نگے جو سیاسی عمل و جدوجہد سے خوفزدہ ہو کر سیاسی کارکنوں کو نشانہ بناتے ہیں آزادی پسندی اعلی آدریش کے عمل کے مالک ہوتے ہیں یہ عجیب لوگ ہیں جن کو سیاست سے چڑوخوف ہو تا ہے اور سیاسی اختلاف کا سامنے کرنے کے بجائے دہشت گردی پر اتر کر کارکنوں کو شہید کردیتے ہیں بیان میں کھاگیا کہ ہم نے پہلے بھی اس بات کا برملا اظہار کیا تھا کہ ہمارا کسی سیاسی جماعت و گروپ سے کوئی ایسا اختلاف نہیں ہے ہم سیاسی لوگ ہیںاور سیاست عوام کے سیاسی، قومی حقوق اور عوام کی بالادستی کے لیے کررہے ہیں اور سیاست میں ہر ایک کے حق کو تسلیم کرتے ہیں لیکن ہمیں تعجب ان لوگوں پر ہے وہ بات آزادی سماجی انصاف اور برابری کی کرتے ہیں لیکن سیاسی اختلاف رائے کو برداشت کرنے کی قوت نہیں رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

بلوچستان کی تمام جمہوری سیاسی جماعتیں روزانہ ان مسلح گروپوں کی غلط حکمت عملی کے بھینٹ چڑھ رہی ہیں، آؤ ملکر تمام سیاسی جماعتیں سیاسی کارکنوں کے قتل کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اختیار کریں اور اپنے معصوم بچوں کو بے د ردی سے قتل ھونے سے رکوائیں۔

متعلقہ عنوان :