امریکی ریاست ٹیکساس میں فائرنگ سے 8 افراد ہلاک‘ دو زخمی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 11 ستمبر 2017 11:57

امریکی ریاست ٹیکساس میں فائرنگ سے 8 افراد ہلاک‘ دو زخمی
ھیوسٹن (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 ستمبر۔2017ء) امریکی ریاست ٹیکساس کے شہرپلانو میں فائرنگ کے واقعے میں حملہ آور سمیت 8 افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ہیں۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق پولیس کی کارروائی میں مشتبہ حملہ آور بھی مارا گیا ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق فائرنگ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی، جب پولیس اہلکار گھر کے اندر داخل ہوا تو مشتبہ شخص نے اس پر بھی فائرنگ کی۔

(جاری ہے)

پلانوں پولیس کے ترجمان ڈیوڈ ٹیلے نے بتایا کہ پولیس نے فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ کا رخ کیا۔جب پہلا پولیس آفیسر متاثرہ مکان میں داخل ہوا تو اس نے مبینہ حملہ آور کو دیکھ کر اسے ہتھیار ڈالنے کو کہا جس کے بعد پولیس آفیسر نے فائرنگ کردی۔ترجمان نے بتایا کہ پولیس آفیسر کی فائرنگ سے مبینہ حملہ آور ہلاک ہوگیا جبکہ واقعے میں دیگر دو افراد زخمی بھی ہوئے۔تاہم ان زخمیوں کی حالت کے حوالے سے تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے تاہم واقعے کے محرکات کے حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ پلانو میں اس قسم کے واقعا ت غیر معمولی بات ہے۔

متعلقہ عنوان :