چین قانون کی حکمرانی کو زبردست اہمیت دیتا ہے ، صدرشی

پراسیکیوٹرز عوامی مفادات کے تحفظ اور قانون کی حکمرانی کیلئے عدالتی تعاون کو مضبوط بنائیں چین دیگر ممالک کے ساتھ زیادہ سے زیادہ عدالتی تعاون کاخواہاں ہے،کانفرنس کے نام پیغام

پیر 11 ستمبر 2017 13:19

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 ستمبر2017ء) چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ چینی حکومت قانون کی حکمرانی کو زبردست اہمیت دیتی ہے اور چین اس سلسلے میں دیگر ممالک کے ساتھ زیادہ سے زیادہ عدالتی تعاون کاخواہاں ہے، عوام کے مفادات کا نمائندہ ہونے کی حیثیت میں پراسیکیوٹر ز کے کندھوں پر بڑی اہم ذمہ داریاں ہیں ، چینی حکومت قانون کی حکمرانی کو بڑی اہمیت دیتی ہے اور اس مقصد کیلئے وہ ہمیشہ سائنٹیفک انداز میں قانون سازی کرتی رہی ہے جس کی وجہ سے قانون پر سختی سے عملدرآمد کیاگیا ، عدالتی انصاف فراہم کیا گیا اور قانون کا مکمل طورپر اطلاق کیا ۔

ان خیالات کا اظہار چینی صدر نے 22ویں سالانہ انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پراسیکیوٹرز کانفرنس اور عام اجلاس کے دوران اپنے مبارکباد کے پیغام میں کیا ہے جو گذشتہ روز بیجنگ میں شروع ہوا ۔

(جاری ہے)

صدر شی نے اپنے تحریری پیغام میں کہا ہے کہ چین ملک ، حکومت اور معاشرے کو قانون کی حکمرانی میں لانے پر یقین رکھتا ہے اور وہ اسے یقینی بنانے کے لئے کام کررہا ہے، چینی پراسیکیوٹرز قومی اور عوامی مفادات کے اہم محافظ ہیں اور وہ جرائم کوروکنے اور مجرموں کو سزاد ینے کیلئے کام کررہے ہیں ۔

چینی صدر نے دنیا بھر سے آئے ہوئے پراسیکیوٹرز کمی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوامی مفادات کے تحفظ اور قانون کی حکمرانی کیلئے عدالتی تعاون کو مضبوط بنائیں اور اپنے تجربات سے ایک دوسرے کو آگاہ کریں ۔

متعلقہ عنوان :