چین نے جمہوریہ کوریا کے ایٹمی تجربات کی ہنگامی مانیٹر نگ ختم کر دی

مانیٹرنگ سے پتہ چلا کہ تجربات کے ماحول پر کوئی اثرات مرتب نہیں ہوئے معمول کی مانیٹرنگ جاری رہیگی ، نمونوں کا تجزیہ بھی کیا جائیگا، وزارت تحفظ ماحولیات

پیر 11 ستمبر 2017 13:19

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 ستمبر2017ء) چین نے جمہوریہ کوریا کے ایٹمی تجربات کے تابکاری اثرات کو مانیٹر کرنے کا سلسلہ ختم کر دیا ہے کیونکہ ایمرجنسی تابکاری مانیٹرنگ کے بعد پتہ چلا ہے کہ ان تجربات کے ماحول پر کوئی خاص اثرات مرتب نہیں ہوئے ، یہ مانیٹرنگ شمال مشرقی سرحدی علاقے میں کی گئی تھی جب جمہوریہ کوریا نے 3ستمبر کو ایٹمی تجربات کئے تھے تا ہم اس ہنگامی مانیٹرنگ کو اتوار کے روز ختم کر دیا گیا۔

اس کا اعلان یہاں وزارت تحفظ ماحولیات نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے ۔ وزارت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آٹھ روزہ مانیٹرنگ کے دوران کوئی غیرمعمولی نتائج سامنے نہیں آئے ، ایک جامع تجزیے سے پتہ چلا ہے کہ جمہوریہ کوریا کے حالیہ ایٹمی تجربات سے چین کے ماحول پر کوئی خاص اثرات مرتب نہیں ہوئے ، اسی لئے ہنگامی مانیٹرنگ ختم کر دی گئی ہے ،سرحدی علاقے اور ملحقہ ریجنز بشمول ہیلانگ جیانگ ، جیلن ، لیائوننگ اور شان ڈانگ میں مانیٹرنگ سٹیشن قائم کئے گئے تھے تا ہم سٹیشنز نے معمولی تابکاری سطح ریکارڈ کی ۔

(جاری ہے)

وزارت کا کہنا ہے کہ ہنگامی مانیٹرنگ کے خاتمے کے بعد معمول کی خود کار مانیٹرنگ جاری رہے گی اور سرحدی علاقوں سے اس کے نمونوں کا تجزیہ کیا جاتا رہے گا ۔یاد رہے کہ 3ستمبر کو چین کی زلزلہ پیماا نتظامیہ نے یہ رپورٹ دی تھی کہ جمہوریہ کوریا میں 6.3کی شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ اسی روز جمہوریہ کوریا کے ٹیلی ویژن نے جمہوریہ کوریا کی طرف سے ہائیڈروجن بم کے کامیاب تجربے کا اعلان کیا تھا ، اس بم کے ذریعے بین البراعظمی بلاسٹک میزائل استعمال کیا جاسکتا ہے تاہم چین نے جمہوریہ کوریا کی طرف سے ہائیڈروجن بم کے تجربے کی زبردست مخالفت اور مذمت کی تھی ۔

متعلقہ عنوان :