چین ایک بڑی اور پرامن طاقت ہے، یونانی وزیراعظم

یونان دوطرفہ تعاون کے ذریعے ہی چینی سرمایہ کاری سے فائدہ اٹھا سکتا ہے یونان کو غیر ملکی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، نمائش کے موقع پر بات چیت نمائش 17ستمبر تک جاری رہیگی ،چین مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہے

پیر 11 ستمبر 2017 13:19

تھیسا لونکی ، یونان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 ستمبر2017ء) یونان کے وزیراعظم الیکسزٹی سپراس نے کہاہے کہ چین سٹرٹیجک منصوبہ بند ی کے ساتھ ایک بڑی اور پرامن طاقت ہے اور دوطرفہ تعاون کے ذریعے ہی یونان اس سے فائدہ اٹھا سکتا ہے،چین دنیا کے چند طاقتور ملکوں میں سے ہے جس کے پاس حکمت عملی ، منصوبہ اور وہ سب کچھ ہے جو وہ چاہتا ہے ،یونان کو غیر ملکی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے اس لئے وہ دلچسپی رکھنے والے تمام فریقوں کے ساتھ ان منصوبوں پر بات چیت کرنا چاہتا ہے کیونکہ اسے سرمایہ کاری سے ہی فائدہ پہنچ سکتا ہے جس طرح کہ چین نے حالیہ برسوں میں پی راس کی بندرگاہ پر کام کیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں سالانہ تجارتی نمائش کے افتتاح کے موقع پر کیا ۔

(جاری ہے)

چین کے وزیر اعظم لی کی کیانگ نے یونان میں عظیم سالانہ تجارتی نمائش کے افتتاح کے موقع پریونان کے وزیر اعظم الیکسزٹی سپراس کو مبارکباد کا پیغام بھیجا تھا، یہ نمائش یونان کے جنوبی بندرگاہی شہر تھیسا لونکی میں چین کے ساتھ خیرسگالی کے طورپر شروع کی گئی ہے جس میں چین مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہے ، یونان کے وزیراعظم نے اس 82ویں نمائش کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور وہ چینی پویلین دیکھنے آئے ، چین نے 6000مربع میٹر رقبے پر نمائش کا اہتمام کیا ہے جس میں چین کے 100سے زیادہ کاروباری ادارے اور کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں ۔

نمائش 17ستمبر تک جاری رہے گی ، توقع ہے کہ 17ملکوں سے 25ہزار سے زائد افراد نمائش دیکھنے کیلئے آئیں گے ، نمائش میں 1500سٹالز لگائے گئے ہیں ، یہ نمائش گذشتہ دس برسوں سے ریجن میں زبردست اہمیت اختیار کر چکی ہے ۔

متعلقہ عنوان :