ایکسپو سنٹر لاہور میں میگا ٹریڈ فیئر اور میڈان پاکستان نمائش نیپال صنعتی ترقی کی راہیں ہموار کرے گا‘ خلدون جاوید ملک

ایکسپو2017میں چین کی150سے زائد صف اول کی کمپنیوں کی شمولیت خوش آئند ہے،اندرون ملک و بیرون ملک صنعتی نمائشوں سے برآمدات میں اضافہ ،تجارتی خسارہ میں کمی ہوگی ‘چیئرمین لاہور ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن

پیر 11 ستمبر 2017 14:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2017ء) چیئرمین لاہور ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن خلدون جاویدملک نے کہا ہے کہ ایکسپو سنٹر لاہور میں تین روزہ میگا ٹریڈ فیئر اور میڈ ان پاکستان نمائش نیپال صنعتی ترقی کی راہیں ہموار کرے گا ،ان نمائشوں کا مقصد پاکستانی اشیاء کی بیرون ملک اور ملکی برآمدات میںاضافہ ہے ،ایکسپو 2017نمائش لاہور میں چین کی150سے زائد صف اول کی کمپنیوں کی شمولیت خوش آئند ہے ،اندرون ملک اور بیرون ملک صنعتی نمائشوں سے ملکی برآمدات میں اضافہ اور تجارتی خسارہ میں کمی ہوگی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے سینئر وائس چیئرمین ڈاکٹر شفیق اے نقی وائس چیئرمین میاں شہریار علی کے ساتھ ٹائون شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

خلدون جاوید ملک نے کہا کہ ایکسپو ٹریڈ فیئر میں چین سے شرکت کیلئے آنے والی150سے زائد کمپنیاں پاکستان میں اپن پارٹنرز اور ایجنٹ تلاش کرنے کے علاوہ مشترکہ سرمایہ کاری کیلئے سنجیدہ اور بڑے صنعتکاروں سے ملاقاتیں کرنے کے خواہاں ہیں ۔

ایکسپو میں کنسٹرکشن مشینری،انری وہیکل، واٹرٹریٹمنٹ ٹیکنالوجی ،الیکٹرو کیمیکل آلات ، گھریلو استعمال کی الیکٹریکل مصنوعات نمائش کیلئے رکھی جارہی ہیں انہوںنے کہا کہ ان نمائشوں سے بیرونی ممالک سے تجارتی تعلقات میں اضافہ او ر ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھے اور حکومت کا صنعتی ترقی کا ویژن بھی مکمل ہوگااور ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔