چین کے پہلے کمرشل شمسی توانائی سٹیشن نے کام شروع کر دیا

سٹیشن سے 50میگاواٹ بجلی حاصل ہو گی جو 60ہزار ٹن کوئلے کے برابر ہے

پیر 11 ستمبر 2017 14:53

زیننگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 ستمبر2017ء) چین کے پہلے کمرشل شمسی توانائی سٹیشن نے تجرباتی طورپر کام شروع کر دیا ، اس سے اس سال کے آخر تک گرڈ کو بجلی کی فراہمی شروع ہو جائے گی ،یہ پاور سٹیشن چائنا جنرل نیوکلیئر پاور گروپ نے مکمل کیا ہے جو کہ چین کے شمال مشرقی صوبے کنگہائی میں واقع ہے ،اس کو پہلی بار 31اگست کو تجرباتی طورپر چلایا گیا تھا ، اس منصوبے کی منظوری 2016ء میں نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن نے دی تھی ،اس سے 50میگاواٹ بجلی حاصل ہو گی جو کہ60ہزار ٹن کوئلے سے ایک سال میں حاصل ہونیوالی بجلی کے برابر ہو گی ،اس پاور سٹیشن کا قیام چین کے صاف توانائی کے منصوبے کا حصہ ہے۔

متعلقہ عنوان :