چین میں ماحول دوست گاڑیوں کے نرخوں میں اضافہ

پیر 11 ستمبر 2017 15:38

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2017ء) چینی حکام کی جانب سے پٹرول سے چلنے والی گاڑیوں پر پابندی لگانے پر غور کے اعلان سے ماحول دوست گاڑیوں کے نرخوں میں اضافہ ہوگیا۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق چین کے صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نائب وزیر شن گوبن کے چند روز قبل ایک فورم میں ،پٹرول سے چلنے والی گاڑیوں پر پابندی لگانے پر غور ، کے اعلان کے بعد بجلی اور لیتھیم کی بیٹری سے چلنے والی گاڑیوں کے نرخوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔انھوں نے کہا تھا کہ اس اقدام سے نہ صرف ماحول کو آلودگی سے محفوظ رکھنے میں مدد ملے گی بلکہ چینی گاڑیوں کی صنعت کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔یاد رہے کہ حکومت نے پٹرول گاڑیوں پر پابندی کی ابھی کوئی ڈیڈ لائن نہیں دی ہے۔

متعلقہ عنوان :