لوئر گلیات کے علاقہ باغ نڑیاں میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے 9 سالہ بچہ جاں بحق، ایک نوجوان شدید زخمی

پیر 11 ستمبر 2017 17:25

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2017ء) لوئر گلیات کے علاقہ باغ نڑیاں میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے 9 سالہ بچہ جاں بحق اور ایک نوجوان شدید زخمی ہو گیا، نوجوان کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق سیریاں باغ میں جمیل ولد مسکین کی شادی کی تقریب جاری تھی کہ اس دوران ہوائی فائرنگ کے نتیجہ میں گولی لگنے سے 9 سالہ بچہ احمد ولد بشیر سکنہ نڑیاں باغ موقع پر جاں بحق ہو گیا، واقعہ میں 18 سالہ نوجوان عبدالرقیب ولد عبدالرزاق شدید زخمی ہوا ہے۔

جاں بحق لڑکے کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالہ کر دی گئی۔ زخمی لڑکے کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ بگنوتر پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :