چین نے بنگلہ دیش کو جدید ڈیجیٹل فریم ورک آئی سی ٹی کے بنیادی ڈھانچہ کیلئے فنڈز فراہم کردیے

بنگلہ دیش کے اندرونی نیٹ ورک اور ٹیلی کمیونیکیشن نیٹ ورک کو جدید خطوط پر استوار کیا جائیگا، اقتصادی تعاون ڈیپارٹمنٹ

پیر 11 ستمبر 2017 20:34

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 ستمبر2017ء) چین نے بنگلہ دیش کے ساتھ جدید ڈیجیٹل فریم ورک معاہدے پر دستخط کر دیے ، چین نے بنگلہ دیش کو آئی سی ٹی کے بنیادی ڈھانچہ کیلئے فنڈز بھی فراہم کردیے ، آئی سی ٹی بنیادی ڈھانچہ میں جدید ٹیلی کمیونیکیشن نیٹ ورک اور بنگلہ دیش کے اندرونی نیٹ ورک ڈھانچہ کو جدید خطوط پر استوار کرنا شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

چین کے سرکاری خبررساں ادارہ کے مطابق بنگلہ دیش میں متعین چینی سفیر مامنگ قیانگ اور بنگلہ دیش کے اقتصادی تعلقات ڈیپارٹمنٹ (ای آرڈی) کے سیکرٹری قاضی شفیق الاعظم کے مابین اس معاہدہ پر دستخط ہوئے ۔ ای آر ڈی کے مطابق اس معاہدے کا مقصد تمام وزارتوں ، ڈویژن ور گورنمنٹ کے دورے اداروں کو ایک نیٹ ورک کے تحت لانا ہے ۔ دوسری جانب دوسرے پراجیکٹ کا مقصد جدید ٹیلی کمیونیکیشن سسٹم کے ذریعے بہتر خدمات بہم پہنچانا شامل ہیں ۔ ای آرڈی کا کہنا ہے کہ ان جدید خطوط پر چل کر بنگلہ دیش کے ویژن 2021کو حاصل کیا جاسکتا ہے ۔ بنگلہ دیش کو جدید ڈیجیٹل خطوط پر استوار کرنے کا ویژن بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کا ہے ۔

متعلقہ عنوان :