اسلام آباد پولیس کے ایک سال کے اندر ریٹائرہونیوالے افسران و ملازمین کو پنشن کاغذات جلد از جلد تکمیل کے احکامات جاری
ریٹائر ہونے والے افسران و ملازمان کے لئے ڈویژنز کی سطح پر الوداعی تقاریب کا اہتمام کیا جائے ، انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد محمد خالد خٹک
پیر 11 ستمبر 2017 20:57
(جاری ہے)
پولیس ملازمان کی ویلفئیر کے سلسلہ میں سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں ایک اہم اجلاس ہوا جس میں اسلام آباد پولیس کے سینئر افسران اور دیگر متعلقہ شعبہ ہائے پولیس کے افسران نے شرکت کی ۔
آئی جی اسلام آباد نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد پولیس کے ایسے تمام افسران و ملازمان جو ایک سال کے اندر محکمہ سے ریٹائر ہوں گے ان کے پنشن کے کاغذات کی گورنمنٹ کے قوانین کے مطابق قبل از وقت تکمیل کی جائے تاکہ ایسے تمام پولیس ملازمان کو پنشن کے وقت کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اور ریٹائر ہونے سے پہلے پنشن کے تمام مراحل مکمل ہو چکے ہوں۔اسی طرح ریٹائر ہونے والے تما م افسران و ملازمان کے لئے الوداعی تقاریب کا بھی اہتمام کیا جائے تاکہ ان کو باعزت طریقے سے الوداع کیا جائے ۔آئی جی اسلام آباد نے مزید احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایسے تمام افسران و ملازمان جو اگلے رینک میں ترقی پاتے ہیں ان کے لئے بھی ڈویژنز کی سطح پر تقاریب کا اہتمام کیا جائے جس میں سینئر افسران کی جانب سے ان کو رینک لگائے جائیں ۔اس سلسلہ میں تمام متعلقہ دفاتر اور ڈویژنز کو احکامات جاری کردئیے گئے ہیں ۔آئی جی اسلام آباد محمد خالد خٹک نے کہا کہ ان تمام اقدامات سے نہ صرف پولیس افسران و جوانوں کا مورال بلند ہوگا بلکہ محکمہ پولیس کا وقار بھی بلند ہوگا۔پولیس ملازمان کی ویلفئیر کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی ۔انہوں نے تمام سینئر افسران کو ہدایات کیں کہ وہ اپنے ماتحت عملہ کے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آئیں اور ان کے صحت اوردیگر مسائل کو احسن طریقے سے حل کروانے کی بھرپور کوشش کریں ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.