ساہیوال بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا،نتیجہ 62.41فیصد رہا

پیر 11 ستمبر 2017 20:57

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2017ء) بورڈ آف سکینڈری اینڈ انٹر میڈیٹ ایجو کیشن ساہیوال کے سالانہ انٹر کے امتحانات میں پہلی پوزیشن دو طالب علموں محمد عمیر یٰسین رولنمبر307002صوفہ ہائر ایجو کیشن سکول اوکاڑہ 1042اور پنجاب کالج گرلز ساہیوال کی اقصیٰ احمد رولنمبر 314083نے برابر 1042نمبر لیکر حاصل کی ۔

(جاری ہے)

جبکہ دوسری پوزیشن غزالہ انوار رولنمبر 300046پنجاب گرلز کالج جی ٹی روڈ اوکاڑہ نے 1040نمبر لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ تیسری پوزیشن حمائل اقبال ڈی پی ایس دیپالپور رولنمبر 300707نے 1039نمبر لیکر تیسری پوزیشن اور احسن امجد ڈسٹرکٹ پبلک ہائر سکینڈری سکول رولنمبر 305403نے برابر نمبر لیکر حاصل کی ۔

بورڈ کا نتیجہ 62.41فیصد رہا جبکہ 38445امیدوار طلباء اور طالبات نے داخلہ فارم بھیجے جبکہ 37390امیدوار وں نے امتحان میں حصہ لیا اور 23335امیدوار کامیاب ہوئے اور مجموعی نتیجہ 62.41فیصد رہا ۔

متعلقہ عنوان :