پاکستانی قوم امریکی گیدڑ بھبکیوں سے ڈرنے والی نہیں، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت پاکستان

برما کے مسلمانوں کا قتل ام انتہائی قابل مذمت اقدام ہے،مولانا محمد اسماعیل ودیگر کا خطاب

پیر 11 ستمبر 2017 20:58

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2017ء) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت پاکستان کے مرکزی رہنمائوں نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم امریکی گیدڑ بھبکیوں سے ڈرنے والی نہیں، برما کے مسلمانوں کا قتل ام انتہائی قابل مذمت اقدام ہے، اہل اسلام برما کے مظلوم مسلمانوں کی آواز عالمی سطح پتک پہنچائیں، بھارت امریکہ ملکروطن عزیز کو کمزور کرنے ککی کوششیں کررہے ہیں،پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنا امریکی پالیسی کا حصہ ہے، امریکہاورانڈیاپاکستان کی ترقی کے دشمن ہیں، روہنگیا کے مسلمانوں پر مسلم ممالک کی فوج کو کردار ادا کرنا چاہیے،یہ باتیں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت پاکستان کے رہنماء مولانا محمد اسماعیل شجاع آبادی، مفتی راشد مدنی، مولانا انوار الحق حقانی، مولانا عبداللہ منیر،خطیب جامع مسجدگول مولانا محمود ،مولانا محمد اویس سمیت دیگر نے جامع مسجد گول سیٹلائٹ ٹائون میں56ویں سالانہ ختم نبوت کانفرنس کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت حضور کا وصف خاص ہے،عقیدہ ختم نبوت کی حفاظت کے لیئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ آپ کی شفاعت اور قربت حاصل کرنے کا ذریعہ ہے، امت مسلمہ نے کسی بھی دور میں جھوٹے مدعی نبوت کو کامیاب نہیں ہونے دیا،خدام ختم نبوت نے قادیانیوں کو ہر محاذ پر شکست سے دوچار کیا،علما نے قادیانیوں کو دعوت اسلام دیتے ہوئے کہا کہ ہم تحفظ ناموس رسالت قانون اور امتناع قادیانیت آرڈینینس کا تحفظ کرتے رہیں گیااور عظیم عقیدہ ختم نبوت کہ تحفظ کے لیے کسی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کریں گے علما نے کہا کہ ہم اپنا سب کچھ تحفظ ناموس رسالت اور تحفظ ختم نبوت کے لیے قربان کرنا سعادت سمجھتے ہیںقادیانی ہر جگہ پر ملکی امیج کو خراب کرنے کے لیے اپنے مذموم حربے اپنے بیرونی آقائوں کے کہنے پراستعمال کرتے ہیں اور مملکت خداداد کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے لیے کوئی موقع اپنے ہاتھ سے خالی نہیں جانے دیتے قادیانیوں کی چالبازیوں اور ان کے مکر و فریب سے بچنا تمام مسلمانوں کے لیے انتہائی ضروری ہے علما نے کہا کہ ناموس رسالت قانون اور امتناع قادیانیت آرڈینینس کے خلاف سازشیں کرنے والوںکا بھرپور انداز میں مقابلہ کریں گے مقررین نے کہا کہ برما کے مسلمانوں کا قتل عام سنگین جرم ہیاب وقت آگیا ہے کہ مسلم ممالک برما کے مظلوم مسلمانوں کی آواز عالمی سطح پر اٹھائیںاور عالمی امن کے علمبرداروں کا ضمیر جنجوڑیںعلما نے اتفاق کیا کہ برمی مسلمانوں کی مدد کے لیئے مسلم ممالک کی فوج کو کردار ادا کرنا چاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ برمی مسلمانوں کے اوپر ہونے والے مظالم کے پیچھے امریکہ اور بھارت ملوث ہیں علما نے کہا کہ دشمن ممالک پاکستان کی ترقی کے مخالف ہیں بھارت اورامریکہ ملکر مملکت خداداد کو کمزور کرنے کے درپے ہیں اورپاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرناانکی پالیسی کا حصہ ہے جسے ہم کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے وطن اور اسکی جغرافائی سرحدوںکا دفاع ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔

متعلقہ عنوان :