برما میں روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کے پیچھے بھارت اور امریکہ ہیں،عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ تمام اہل اسلام کی مشترکہ ذمہ داری ہے ،حافظ حسین احمد

پیر 11 ستمبر 2017 20:58

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2017ء) جمعیت علما اسلام کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حافظ حسین احمدنے کہا ہے کہ برما میں روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کے پیچھے بھارت اور امریکہ ہیں،عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ تمام اہل اسلام کی مشترکہ ذمہ داری ہے ،قادیانیت سمیت دیگر فتنوں کی سرکوبی کے لیئے متحد ہوکر کام کرنا ہوگا،روہنگیا کے مسلمانوں پر بدترین مظالم پر عالمی امن کے دعوے داروں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے ،عالم کفر ایک سازش کے تحت مسلمانوں میں اختلافات پیدا کر رہا ہے ،امت مسلمہ کو متحد ہوکر سازشوںکا مقابلہ کرنا ہو گا ،اتحاد نہ ہونے کی وجہ سے آج مسلمان مسائل میں گھرے ہوئے ہیں ،یہ باتیں انہوں نے گزشتہ روز مرکزی جامع مسجد میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت بلوچستان کے زیراہتمام منعقدہ 56 سالانہ عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کی انہوں نے کہا کہ امام الاولین و آخرین تاج دار ختم نبوت حضرت محمد کی ذات سراپا رحمت و نعمت عظمی ہے، آپ کی آمد سے جہالت ظلم نا انصافی کفر وشرک اور بت پرستی کا خاتمہ ہوا آپ کی تعلیمات امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ ہیںدین متین کی عظیم الشان عمارت عقیدہ ختم نبوت پر قائم ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ عالم کفر ایک سازش کے تحت مسلمانوں میں اختلافات پیدا کرکہ اپنے عزائم کی تکمیل کررہا ہے امت کو متحد ہوکر سازشوں کا مقابلہ کرنا ہوگاکیونکہ ہم میں اتفاق نہیں جسکا فائدہ عالم کفر اٹھارہا ہیانہوں نے کہا کہ ر وہینگی مسلمانوں کے قتل عام کے پیچھے بھارت اور امریکہ ہیںروہنگیا کے مسلمانوں پر بدترین مظالم پر عالمی امن کے دعوے داروں کی خاموشی قابل افسوس ہے۔

متعلقہ عنوان :