حکومت کو روہنگیا کے مسلمانوں کیلئے امدادی سامان کا طیارہ بھیجنا چاہیے،سینیٹر نہال ہاشمی

کرکٹ اچھا کھیل ہے، پاکستان میں کرکٹ کے ایونٹ آنے سے دنیا کو اچھا پیغام جائے گا ،ْ میڈیا سے گفتگو

پیر 11 ستمبر 2017 21:00

حکومت کو روہنگیا کے مسلمانوں کیلئے امدادی سامان کا طیارہ بھیجنا چاہیے،سینیٹر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ حکومت کو روہنگیا کے مسلمانوں کے لئے امدادی سامان کا طیارہ بھیجنا چاہیے ،ْ کرکٹ اچھا کھیل ہے، پاکستان میں کرکٹ کے ایونٹ آنے سے دنیا کو اچھا پیغام جائے گا۔ پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ایک بہت بڑے مدبر کے انتقال کا دن ہے۔

(جاری ہے)

قائد اعظم ایک مشن کی تکمیل کے بعد اس دنیا سے گئے۔ وہ بابائے قوم ہیں۔ ہمیں ان کی جدوجہد سے سبق ملتا ہے کہ انسان کو کس طرح کوششیں کرنی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ روہنگیا کے مسلمانوں کے لئے امدادی سامان کا طیارہ بھیجے جس میں خوراک کے علاوہ ادویات بھی ہوں اور میڈیا کے لوگ بھی وہاں جائیں۔ سینیٹر نہال ہاشمی نے کہا کہ کرکٹ اچھا کھیل ہے، پاکستان میں کرکٹ کے ایونٹ آنے سے دنیا کو اچھا پیغام جائے گا۔