سینٹ نے پی آئی اے کی اسلام آباد، کوئٹہ اور کوئٹہ کراچی، کوئٹہ ژوب کے لئے پروازوں کی تعداد بڑھانے کے لئے قرارداد کی منظوری دیدی

پیر ستمبر 21:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 ستمبر2017ء) سینٹ نے پی آئی اے کی اسلام آباد، کوئٹہ اور کوئٹہ کراچی،، کوئٹہ ژوب کے لئے پروازوں کی تعداد بڑھانے کے لئے قرارداد کی منظوری دیدی۔

(جاری ہے)

پیر کو اجلاس کے دوران سینیٹر عثمان کاکڑ نے قرارداد پیش کی کہ یہ ایوان سفارش کرتا ہے کہ کوئٹہ اسلام آباد ایک پرواز روزانہ صبح، اسلام آباد تا کوئٹہ ایک پرواز شام کو روزانہ، کراچی کوئٹہ ژوب، اسلام آباد روٹ پر تین پروازیں ہفتہ میں اور اسلام آباد ژوب کوئٹہ،، کراچی روٹ پر تین پروازیں ہفتہ میں چلائی جائیں۔

حکومت نے قرارداد کی مخالفت نہیں کی۔ ایوان بالا نے قرارداد کی منظوری دیدی۔ اجلاس کے دور ان کوئٹہ کے لئے پروازیں بڑھانے سے متعلق قرارداد پر وفاقی وزیر شیخ آفتاب نے کہا کہ پی آئی اے کے پاس 37 جہاز ہیں، جہازوں میں اضافے کے لئے کوشاں ہیں، پی آئی اے کے اپنے جہاز 13 ہیں باقی جہاز ویٹ لیز پر ہیں۔ جہازوں کی تعداد میں اضافے سے نئے روٹس پر پروازیں چلائی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :