شاہ عبدالله ہسپتال مانسہرہ میں ڈینگی کے 100 اور چکن گونیا کے 10 مریضوں کے علاج کی تصدیق ہو گئی

پیر ستمبر 21:02

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 ستمبر2017ء) شاہ عبدالله ہسپتال مانسہرہ میں ڈینگی کے 100 مریضوں اور چکن گونیا کے 10 مریضوں کے علاج معالجہ کی تصدیق ہو گئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 200 کے لگ بھگ ہے جبکہ چکن گونیا کے مریضوں کی تعداد 40 ہے۔

(جاری ہے)

کنگ عبدالله ہسپتال کے سینئر ڈاکٹر محمد بشیر نے کنگ عبدالله ہسپتال میں ڈینگی اور چکن گونیا کے مریضوں کے علاج معالجہ اور تعداد کی تصدیق کر کے ایم ایس کے دعوے کو جھٹلا دیا ہے، ایم ایس چکن گونیا اور ڈینگی کے درست اعدادوشمار سے متعلق ڈپٹی کمشنر کو غلط معلومات فراہم کرتے رہے ہیں، اب تک مانسہرہ میں 200 کے قریب ڈینگی اور چکن گونیا کے کیس سامنے آئے ہیں جبکہ غیر سرکاری ذرائع کے مطابق چار اموات کی تصدیق بھی ہو چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :