ملک وقوم کے مسائل کاحل صرف جماعت اسلامی کے پاس ہے ، عنایت اللہ خان
جماعت اسلامی ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کے ذریعے عوام کو انصاف کی فراہمی کیلئے روڈ میپ رکھتی ہے پارٹی کے پاس صالح اور ایماندار قیادت موجود ہے، شمولیتی جلسے سے خطاب
پیر 11 ستمبر 2017 21:04
(جاری ہے)
جماعت اسلامی میں شامل ہونے والوںکو خوش آمدید کہتے ہیں حاجی خان بادشاہ کی شمولیت سے جماعت اسلامی کے قوت میں اضافہ ہوا ہے ۔
وہ دیر بالا میںپاکستان پیپلز پارٹی کے تحصیل برائول کے صدر حاجی خان بادشاہ اور ان کے ساتھیوں کا پی پی پی سے مستعفی ہوکر جماعت اسلامی میں شمولیت کے موقع پر عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے ۔ جلسہ عام سے نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان پروفیسر محمد ابراہیم خان ، ممبرقومی اسمبلی صاحبزادہ طارق اللہ ، ضلع ناظم صاحبزادہ فصیح اللہ ، امیر جماعت اسلامی ضلع دیر بالا حنیف اللہ خان ایڈووکیٹ ، تحصیل برائول ناظم جہان عالم خان اور دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا ۔اس موقع پر حاجی خان بادشاہ نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں اور خاندان سمیت پی پی پی سے مستعفی ہو کر جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ سینئر وزیر بلدیات عنایت اللہ خان نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ بڑی تعداد میں لوگوں کی جماعت اسلامی میں شمولیت اس بات کا ثبوت ہے کہ مستقبل جماعت اسلامی کا ہے۔ قوم کو جن مسائل کا سامنا ہے وہ حقیقی معنوں میں ان مسائل سے نکلنا چاہتی ہے جماعت اسلامی ان کو بحرانوں سے نکلنے کا راستہ دکھائے گی۔ اب تقریروں اور نعروں سے نہیں کچھ کرکے دکھانے سے ہی کام چلے گا۔اگلے الیکشن میں قوم کو ایسا قابل عمل منشور دیں گے کہ ان کی زندگیاں بدل جائیں گی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں کی کے ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک سلیم اللہ سےملاقات
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لئے مربوط کوششوں کے ساتھ موثر حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی ،چیئرمین سینیٹ
-
خیبرپختونخوا،غیرت کے نام پرقتل کے الزام میں 3 مشتبہ افراد گرفتار
-
دفعہ 144 کی خلاف وزری کا کیس: رہنما پی ٹی آئی اعظم سواتی کی ضمانت کنفرم
-
مئی کیس،شیخ رشید کی 3 مقدمات میں بریت کی درخواست پر نوٹس جاری
-
منشیات کی لعنت کوجڑسے ختم کرنے کیلئے پنجاب پولیس کا کریک ڈائون جاری
-
گزشتہ 14 ماہ میں ملتان ریجن پولیس ملازمین کی 3758 اپیلوں پر فیصلہ سنایا گیا
-
نان سٹمپڈ اورجعلی سگریٹس کی فروخت کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن ،96 ملین روپے مالیت کے سگرٹیس ضبط
-
معروف عالم دین ڈاکٹر اسرار احمد کا یوم پیدائش 26 اپریل کو منا یاجائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
وزیراعلٰی بلوچستان کاصوبے میں اپنی نوعیت کی پہلی پیپلز ائیر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان
-
وزیراعلی نے حالیہ سیلاب متاثرین کیلئے بھروقت اقدامات کرکے اپنی مخلصی اور عوام دوستی کا واضع ثبوت دے دیا،صادق سنجرانی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.