فرنٹیئر ریزرو پولیس نے جعلی اسناد پر بھرتی ہونے والے 9 پولیہس اہلکاروں کو بر طرف کر دیا

پیر 11 ستمبر 2017 21:04

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 ستمبر2017ء) فرنٹیئر ریزرو پولیس (ایف آر پی) پشاور ہیڈ کوارٹر میں جعلی اسناد کے ذریعے بھرتی ہونے والے 9 پولیس اہلکاروں کو برخاست کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق ڈپٹی کمانڈنٹ ایف آر پی اسرار الدین کو معلوم ہوا تھا کہ محکمہ میں چند اہلکار جعلی سرٹیفکیٹس کے ذریعے بھرتی ہوئے ہیں جس کا نوٹس لیتے ہوئے انہوں نے ڈی ایس پی ایف آر پی ہیڈ کوارٹرز نوزرزمین شاہ کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی جس نے گزشتہ روزاپنی رپورٹ پیش کرتے ہوئے 9 اہلکاروں کو جعلسازی کا مرتکب ٹہرادیا۔

کمانڈنٹ ایف آر پی نے رپورٹ کی روشنی میں محمد سعید، نظار احمد، سلیم خان، شبیر احمد، راحت گل،طاہر الدین، محمد وسیم شاہ، حلیم گل اور ساجد نامی اہلکاروں کو برخاست کردیا جنہوں نے تعلیمی اسناد میں اپنی جعلسازی کے ذریعے کم کی تھیں۔

متعلقہ عنوان :