باجوڑ ماندل میں پیپلز پارٹی کا گرینڈ شمولیتی جلسہ

متعدد خاندانوں نے اپنے ساتھیوں سمیت مختلف پارٹیوں سے مستعفی ہوکر پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا

پیر 11 ستمبر 2017 21:05

باجوڑ ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 ستمبر2017ء) باجوڑ ماندل میں پیپلز پارٹی کا گرینڈ شمولیتی جلسہ۔ گذشتہ روزباجوڑایجنسی کے علاقہ ماندل میں پاکستان پیپلز پارٹی باجوڑ کا ایک بڑا جلسہ ہوا۔ جس میں متعدد خاندانوں نے اپنے ساتھیوں سمیت مختلف پارٹیوں سے مستعفی ہوکر پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا اور سینئر صوبائی نائب صدر سید اخونذادہ چٹان اور چئیرمین پی۔

(جاری ہے)

پی۔پی بلاول بھٹو کے قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی باجوڑ کے سنیئر قائدین اورنگزیب انقلابی، شہاب الدین سلارزئی وغیرہ نے نئے شامل ہونے والے افراد کو پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے پر خوش آمدید کہا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ باجوڑ میں آنے والا دور پیپلز پارٹی کا ہے، یہ پارٹی غریب عوام کی پارٹی ہے۔

متعلقہ عنوان :