ریاستی رٹ چیلنج کرنے والے عناصر سے آ ہنی ہاتھوں سے نمٹا جا ئیگا،ڈپٹی کم

شنر چارسدہ تاجر ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ، ضلعی انتظامیہ تاجروں کے مسائل اور مشکلات حل کرنے کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے،وفد سے گفتگو

پیر 11 ستمبر 2017 21:05

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 ستمبر2017ء)ڈپٹی کمشنر چارسدہ طاہر ظفر عباسی نے کہا ہے کہ ریاستی رٹ چیلنج کرنے والے عناصر سے آ ہنی ہاتھوں سے نمٹا جا ئیگا۔تاجر رہنماء کو تاجروں کیلئے آواز اٹھانے پر نہیں بلکہ کھلم کھلا دھمکیاں اور گالیاں دینے پر گرفتار کیا گیا ہے ۔ جرگہ کے اصرار پر افتخار حسین صراف کور ہا کیا گیا مگر تاجر اتحاد کے جنرل سیکرٹری حبیب اللہ کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائیگا۔

وہ متحدہ شاپ کیپرز فیڈریشن کے نمائندہ وفد سے بات چیت کر رہے تھے ۔ وفد میں مرکزی صدر حکیم اللہ فوجی ، سینئر نائب صدر حاجی صدیق اللہ ، جنرل سیکرٹری میاں رحم باچا ، چیئرمین حاجی کوثر خان ، سرپر ست اعلی ملک حاجی ظفر خان ، عطاء اللہ خان ، حاجی انور خان ، میاں ضیاء اللہ باچا ، مزمل شاہ ، سید صالح شاہ ، حان بادشاہ ، حاجی گل او ر دیگر ذمہ داران شامل تھے ۔

(جاری ہے)

وفد سے بات چیت کر تے ہوئے ڈپٹی کمشنر طاہر ظفر عباسی نے کہاکہ تاجر ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور حکومتی ہدایات کے مطابق ضلعی انتظامیہ تاجروں کے مسائل اور مشکلات حل کرنے کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ کسی کے ساتھ ان کا ذاتی عناد نہیں ۔ تاجر رہنماء افتخار حسین کو حکومتی رٹ چیلنج کرنے اور کھلم کھلا گالیاں اور دھمکیاں دینے پر گرفتار کیا گیا ۔

تاہم جرگہ کے اصرار پر ان کی رہائی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے واضح کیا کہ تاجر اتحا د کے جنرل سیکرٹری حبیب اللہ کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائیگااور ضروت پڑی تو 7اے ٹی اے کے تحت گرفتاری سے دریغ نہیں کیا جائیگا۔ انہوں نے کہاکہ اپنے حق کیلئے آواز اٹھانا ہر کسی کا حق ہے مگر سرکاری افسران کی پگڑی اچھالنا اور بلیک میل کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دینگے