جماعت اسلامی چارسدہ شعبہ خواتین کے زیر اہتمام برما میں بے گناہ مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

مسلمان ممالک سے برما کے مسلمانوں کے حق میں آواز اٹھا نے کی اپیل ،برما کی سفیر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ

پیر 11 ستمبر 2017 21:05

چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 ستمبر2017ء) جماعت اسلامی چارسدہ شعبہ خواتین کے زیر اہتمام برما میں بے گناہ مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ۔مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ۔ مظاہرین نے برماکی حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔ ۔مسلمان ممالک سے برما کے مسلمانوں کے حق میں آواز اٹھا نے کی اپیل ۔

برما کی سفیر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی شعبہ خواتین کے زیر اہتمام برما کے مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ احتجاجی مظاہرے میں بر ما حکومت کے خلاف نعرے بازی کی گئی ۔ مظاہرے سے خطاب کر تے ہوئے جماعت اسلامی کے صوبائی رہنما و ایم پی اے راشدہ رفت ،چارسدہ کے ناظمہ و ڈسٹرکٹ ممبر نازنین اختر اور دیگر نے کہا کہ حکومت فوری طور پر او آئی سی کا اجلاس بلا کر روہنگیا مسلمانوں کے تحفظ کے لیے مشترک لائحہ عمل طے کریں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہمارے حکمران گونگے ،بہرے اور اندھے ہو چکے ہیں جو برماکے مسلمانوں کی نسل کشی پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ روہنگیا مسلمانوںکے قتل عام پر برماکے خلاف عالمی عدالت میں مقدمہ چلایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ برماکے مسلمانوں کا قتل عام کیا جارہاہے ۔زندہ انسانوں کو جلایا اور معصوم لوگوں بچوں کو ذبح کیا جارہاہے۔ان حالات میں حکومت پاکستان خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔انہوں نے عالم اسلام کے حکمرانوںسے مطالبہ کیا کہ برما کے سفیروں کو ناپسندیدہ شحصیت قرار دے کر فوری طور پراپنے ممالک سے نکالاجائے ۔ انہوں نے پاکستانی سفیر کو برماسے فور ی طور پر واپس بلانے کا بھی مطالبہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :