صوبائی حکومت کی عوام دوست پالیسیوں اور انقلابی اصلاحات کی بدولت صوبے ترقی و خوشحالی کی نئی راہ پر گامزن ہو چکاہے ، اسپیکر خیبر پختونخواہ اسمبلی اسد قیصر

صوابی کے بلاک شناختی کارڈز کا مسئلہ جلد از جلد حل کر لیاجائے گا،انٹیلی جنس رپورٹ کے بغیر کسی بھی شہری کے گھر پر چھاپہ مارنے اور بے جا پکڑ دھکڑکسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ، عوام بھی شناختی کارڈ کے تصدیقی عمل میں غیر متعلقہ عناصراور لوگوں کی نشاندہی کرکے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں تحریک انصاف کی حکومت نے صوبے کے عوام کی تقدیر بدلنے اورحقیقی تبدیلی کے لئے جو اقدامات کئے ہیں اسے تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، شمولیتی اجتماع سے خطاب

پیر 11 ستمبر 2017 21:05

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 ستمبر2017ء) قائمقام گورنر و سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ضلع صوابی کے بلاک شناختی کارڈز کا مسئلہ جلد از جلد حل کیا جائے گا، نادرا حکام صوابی کے بلاک شناختی کارڈز کے مسئلے کو فوری طور پر حل کرے ،عوام بھی شناختی کارڈ کے تصدیقی عمل میں غیر متعلقہ عناصراور لوگوں کی نشاندہی کرکے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں،متعلقہ ممبر قومی اسمبلی اور مقامی کمیٹیوں کی مدد سے شناختی کارڈز کی تصدیق کا طریقہ کار وضع کرکے بلاک کارڈز کی شفاف طریقے سے تصدیق کی جائے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے موضع مرغز ضلع صوابی میںایک بڑے شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے اپنے خاندانوں سمیت کثیر تعداد میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

اسد قیصر نے پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے نئے کارکنان کو مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ ان کی شمولیت سے نہ صرف پارٹی مزید مضبوط ہوگی بلکہ علاقے کی ترقی اور ان کے مسائل حل کرنے میں بھی وہ اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے،انہوں نے ضلعی پولیس حکام کو ہدایت کی کہ عوام کی جان و مال اور امن و امان کا قیام ان کی ذمہ داری ہے لیکن انٹیلی جنس رپورٹ کے بغیر کسی بھی شہری کے گھر پر چھاپہ مارنے اور بے جا پکڑ دھکڑکسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ،صوابی کے بلاک شناختی کارڈز کا مسئلہ جلد از جلد حل کیا جائے گا، عوام بھی شناختی کارڈ کے تصدیقی عمل میں غیر متعلقہ عناصراور لوگوں کی نشاندہی کرکے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں،متعلقہ ممبر قومی اسمبلی اور مقامی کمیٹیوں کی مدد سے شناختی کارڈز کی تصدیق کا طریقہ کار وضع کرکے بلاک کارڈز کی شفاف طریقے سے تصدیق کی جائے گی ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قائمقام گورنر نے کہاکہ موجودہ حکومت نے صوبے میں ایک ایسے مثالی نظام کی بنیاد رکھ دی ہے جس میں وسائل سے محروم اور پسے ہوئے طبقات کو انصاف اور ان کے بنیادی حقوق کے حصول کے لئے کسی کی منت سماجت نہیں کرنی پڑے گی بلکہ ان کے مسائل مقامی سطح پر ان کی دہلیز پر حل ہوسکیں گے۔

صوبائی حکومت کی عوام دوست پالیسیوں اور انقلابی اصلاحات کی بدولت صوبے کو ترقی و خوشحالی کی نئی راہ پر گامزن کر دیا گیاہے ۔پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے صوبے کے عوام کی تقدیر بدلنے اورحقیقی تبدیلی کے لئے جو اقدامات کئے ہیں اسے تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت بلا امتیازصوبے کی ترقی اور عوام کے مسائل کے مستقل بنیادوں پر حل کے لئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے۔

اس موقع پر علاقے کے عوام کے پر زور مطالبے پر سپیکر صوبائی اسمبلی نے مختلف ترقیاتی سکیموں کا اعلان کرتے ہوئے وزیرآباد جنازگاہ کی تعمیر کے لئے 20 لاکھ روپے،بجلی کے پولز کی تنصیب کے لئی60 لاکھ ،ٹرانسمیشن لائن کی منتقلی کے لئے 1کروڑ دس لاکھ،دس ہینڈ پمپس،دلا رام بانڈہ کے لئے پروٹیکشن وال کی تعمیر کا بھی اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ عوام کے لئے ترقیاتی سکیموں کے اعلانات عوام پر کسی کا احسان نہیں بلکہ ان کا بنیادی حق ہے۔

متعلقہ عنوان :