خلیفہٴ سوم ،شہید مدینہ،مظلوم مدینہ حضرت سیدنا عثمان غنی ؓ عظیم صحابی رسول ﷺ تھے،مولاناقاری شبیر

احمد عثمانی ان کا عہد خلافت سنہری اور درخشندہ باب کی حیثیت رکھتا ہے وہ سچے عاشق رسول ﷺ تھے،سالانہ شہادت حضرت سیدنا عثمان غنی ؓ سیمینار سے مقررین کا خطاب

پیر 11 ستمبر 2017 21:08

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 ستمبر2017ء) خلیفہٴ سوم ،شہید مدینہ،مظلوم مدینہ حضرت سیدنا عثمان غنی ؓ عظیم صحابی رسول ﷺ تھے ان کا عہد خلافت سنہری اور درخشندہ باب کی حیثیت رکھتا ہے وہ سچے عاشق رسول ﷺ تھے شرم و حیاء عدل و انصاف ،رعایا پروری ،اتباع رسول ﷺاور سخاوت ان کا طرہٴ امتیاز تھا۔ ان خیالات کا اظہار مرکز ختم نبوت جامعہ عثمانیہ ختم نبوت کے زیر اہتمام جامع مسجد شہداء ختم نبوت مسلم کا لونی چناب نگر میں سالانہ شہادت حضرت سیدنا عثمان غنی ؓ سیمینار سے مقررین نے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔

سیمینار سے نائب امیر انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان مولاناقاری شبیر احمد عثمانی نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ اصحاب رسول ﷺ کی پاکیزہ زندگیاں امت مسلمہ کے لئے مینارہ نور ہیں خلفائے راشدین کے ادوار خلافت پو ری دنیا ئے انسانیت کے لئے نمونہ ہیں اگر آج بھی دنیا کے حکمران ان کے طرز زندگی و انداز حکمرانی عدل و انصاف جیسے رہنمااصولوں کو اپنا لیں تو دنیا امن کا گہوارہ بن جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حضرت عثمان غنی ؓ کا عہد خلافت اس لحاظ سے بھی کامیاب ہے کہ آپ کے دور خلافت میں فتوحات کا سلسلہ بہت ہی آگے بڑھا آپ نے اپنی خلافت کو بچانے کے لیئے نہیں بلکہ مدینتہ الرسولﷺ کے آداب کو ملحوظ خاطر رکھتے ہو ئے باغیوں کے خلاف کو ئی قدم نہیں اٹھایا اپنی جان کا قیمتی نذرانہ تو پیش کر دیا مگر قربت رسول ﷺ اور مدینہ منورہ کو چھوڑنا گوارہ نہ کیا۔

انہوںنے کہا کہ حضرت عثمان غنی ؓ کو دیگر صحابہ کرام پر امتیاز حاصل ہے کہ آپﷺنے اپنی دو بیٹیاں یکے بعد دیگرے آپؓکے نکاح میں دیں ۔صلح حدیبیہ سے آپؓکو سفیر رسولﷺہونے کا شرف حاصل ہوا۔متعددبار حضورﷺنے آپ ؓکوجنتی ہونے کی بشارت دی ۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے جامعہ عثمانیہ ختم نبوت چناب نگر کے ناظم قا ری محمد سلمان عثمانی نے کہا کہ خلفائے راشدین کے ایام ہائے پیدائش اوروفات سرکاری سطح پر منائے جانے چاہیں ۔

ریڈیو، ٹیلی ویژن پر ہفتہ بھر ان کی پاکیزہ زندگیوں اور ادوار خلافت کے موضوع پر پروگرام نشر ہونے چاہیںتاکہ آنے والی نسلوں کے دل ودماغ پر اصحاب رسولﷺ ،اہل بیت عظامؓکی محبت اورجذبہ ایمانی پیدا ہو ۔مولانا احسن رضوان نے کہا ہے کہ اگر حکمران ملک میں امن واستحکام پیداکرنے میںمخلص ہیںتو خلفائے راشدین کے انداز حکمرانی کو اپنائیں توملک امن کا گہوارہ بن جائے گا اورملک میں حالیہ بدامنی ،قتل وغارتگری اورخود کش بمبار حملوں سے بھی نجات حاصل ہوجائے گی ،محمد حنیف مغل نے کہا ہے کہ حضرت عثمان غنیؓ عشق رسولﷺسے سرشار تھے ان کی محبت رسولﷺپر پوری دنیا معترف ہے جب سے آپﷺکے مبارک ہاتھوںمیں اپنا ہاتھ دیا زندگی بھر اپنا ہاتھ کسی غلط جگہ پر نہیں لگایا جن کا شرم وحیاایسا تھا کہ حضورﷺنے فرمایا کہ میں اس شخص کا حیا کیوںنہ کروںجس کاآسمان کے فرشتے بھی حیا کرتے ہیں ۔

قاری احسن رضوان عثمانی ،محمد قاسم نے حضرت سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی شان میں اشعار کہے ۔

متعلقہ عنوان :