سرگودھا، ثانوی تعلیمی بورڈ کے انٹر میڈیٹ کے سالانہ امتحانات 2017کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان

منیبہ امین کی 1042نمبر حاصل کر کے پہلی، محمد صفی اللہ کی 1038نمبر ات کے سات دوسری، عائشہ نوفل کی 1037نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن

پیر 11 ستمبر 2017 21:08

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 ستمبر2017ء) ثانوی تعلیمی بورڈ نے انٹر میڈیٹ کے سالانہ امتحانات 2017کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان کر دیاگیا،مجموعی طور پر کے سی پی ماڈل ہائیر سکنڈری سکول گروٹ جوہر آباد کی منیبہ امین نے 1042نمبر حاصل کر کے پہلی، پنجاب کالج آف انفارمیشن سرگودھا کے محمد صفی اللہ نے 1038نمبر حاصل کر کے دوسری ،آئی ایل ایم کالج آف کامرس خواتین سرگودھا کی عائشہ نوفل نے 1037نمبر حاصل کر کے اوور آل تیسری پوزیشن حاصل کی ، پری میڈیکل (بوائز) میں پنجاب کالج آف سائنس جوہر آباد کے محمد طلحہ خان نے 1033نمبر حاصل کر کے پہلی،پنجاب کالج آف سائنس بھکر کے طاہر رضا نے 1031نمبر حاصل کر کے دوسری ،پنجاب کالج آف انفارمیشن ٹیکنالوجی سرگودھا کے محمد طلحہ نے 1025نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی،پری میڈیکل (گرلز) میں کے سی پی ماڈل ہائیر سکنڈری سکول گروٹ جوہر آباد کی منیبہ امین نے 1042نمبر حاصل کر کے پہلی، آئی ایل ایم کالج آف کامرس خواتین سرگودھا کی عائشہ نوفل نے 1037نمبر حاصل کر کے دوسری، پنجاب کالج فار وویمن سرگودھا کی لائبہ ندیم نے 1036نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی ،پری انجینئرنگ (بوائز) میں پنجاب کالج آف انفارمیشن سرگودھا کے محمد صفی اللہ نے 1038نمبر حاصل کر کے پہلی،سپیئرئیر کالج آف کامرس سرگودھا کے محمد رضوان نے 1028نمبرحاصل کرکے دوسری ، پنجاب کالج آف سائنس ساہی وال سرگودھا کے محمد رمضان نے 1024نمبرحاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی ،پری انجینئرنگ (گرلز) میں فوجی فائونڈیشن ہائرسکنڈری گرلز سکول خوشاب کی ایمن فاطمہ نے 1027نمبرحاصل کر کے پہلی، آئی ایل ایم کالج آف کامرس فار ویمن سرگودھا کی سیدہ شفاء بنت شارق نے 1025نمبرحاصل کر کے دوسری ،گورنمنٹ کالج فار وویمن بھکر کی اقصیٰ نیازی نے 1017نمبرحاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی ،جنرل سائنس (بوائز) میں سپیئریئر کالج آف کامرس سرگودھا کے عمر اسلم نے 984نمبرحاصل کر کے پہلی، پنجاب کالج آف انفارمیش ٹیکنالوجی سرگودھا کے عبدالمعید مبشر نے 971نمبرحاصل کر کے دوسری ،پنجاب کالج سائنس بھلوال کے نعیم اللہ گوندل نے 958نمبرحاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی ،جنرل سائنس(گرلز) میں سپئرئیر کالج فار وویمن میانوالی کی نمرہ خان نے 1019نمبرحاصل کر کے پہلی، پنجاب کالج فار وویمن سرگودھا کی نوشین سرور نے 1016نمبرحاصل کر کے دوسری ،پنجاب کالج فار وویمن بھلوال کی رابعہ مشتاق نے 1013نمبرحاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی تنائج کا اعلان آج 12ستمبر کو ہو گا۔