کوئٹہ، کہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے ، رحیم آغا

پاکستانی قوم کو آزادی بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی بدولت نصیب ہوئی ،صدر انجمن تاجران بلوچستان

پیر 11 ستمبر 2017 21:08

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 ستمبر2017ء) انجمن تاجران بلوچستان کے صدر رحیم آغا نے کہا ہے کہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے پاکستانی قوم کو آزاد، خود مختار ملک اور آزادی بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی بدولت نصیب ہوئی حکمرانوں کو چاہئے کہ وہ ماضی کی طرح بانی پاکستان سمیت مملکت خدائیداد کے قیام میں کردارا دا کرنی والی شخصیات کے تاریخی ایام کو بھر پور انداز میں منا نے کے انتظامات کئے جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نظریہ پاکستان فورم کوئٹہ بلوچستان کے زیر اہتمام قائداعظم محمد علی جناح کی برسی کے موقع پر کوئٹہ پریس کلب میں منعقدہ تقریب سے اظہار خیال کیاا س موقع پر فورم کے چیف آرگنائزر راز محمد لونی سمیت دیگر نے خطاب کیا تقریب میں کشمیری رہنماء شوکت کشمیری ، رحیم وطن دار، عبدالہادی کاکڑ، محمد جان ، محمد عمران،مولوی عبدالرزاق،محمد جہانگیر خان سمیت دیگر بھی موجود تھے رحیم آغا اور راز محمد لونی نے خطاب کر تے ہوئے کہا ہے کہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے کہ آج ہم ایک آزاد ملک میں خود مختار زندگی گزار رہے ہیں ہمیں آزادی کا احترام کر نا چا ہئے کیونکہ یہ وطن بڑی قربانیوں اور کاوشوں کے بعد حاصل کیا گیا ہے ہمارے بزرگوں، اکا برین نے خون کا نذرانہ دے کر یہ وطن حاصل کیا ہے اس وطن کے قیام میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا سب سے بڑا کردار اور عمل دخل ہے جنہوں نے دن رات محنت کر کے غیر مسلموںسے الگ پاکستان کے نام سے ایک اسلامی جمہوریہ پاکستان وطن کی بنیاد رکھی اور مسلمانوں کو الگ وطن حاصل کر کے دیا جس میں ہم آج آزاد طریقے سے زندگی گزار رہے ہیں ہمیں آزادی کا احترام کر تے ہوئے بانی پاکستان کے تاریخی ایام کو بھر پور انداز میں منا نا چا ہئے جس طرح ماضی میں ملک بھر کی طرح کوئٹہ میں بھی سرکاری اور غیر سرکاری طور پر ان ایام کو جوش جذبے کیساتھ منایا جا تا تھا لیکن اب ان ایام کو اس انداز میں نہیں منایا جا تا اور نہ ہی کوئی تقاریب منعقد کی جاتی ہے کہ جس سے ہم نوجوان نسل کو اپنے تاریخی ہیروز اور بانی پاکستانی سمیت پاکستان کے قیام میں کردار ادا کرنی والی شخصیات کے حالات زندگی کے بارے میں آگا ہی فراہم کر سکے تقریب کے اختتام پر شرکاء میں لنگر تقسیم کیا گیا۔