کسٹم کے عملے نے 1کروڑ 14 لاکھ روپے مالیت کی 190 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کر کے گاڑی قبضے میں لے لی

مغربی بائی پاس پر ایک پک اپ گاڑی کو مشکوک جان کر روک کر چیک کیا تو اس کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 190 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کر لی گئی

پیر 11 ستمبر 2017 21:11

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 ستمبر2017ء) کوئٹہ کسٹم کے عملے نے منشیات سمگل کر نے کی کوشش ناکام بنا تے ہوئے مغربی بائی پاس پر کا رروائی کر تے ہوئے 1 کروڑ 14 لاکھ روپے مالیت کی 190 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کر کے گاڑی قبضے میں لے لی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کلکٹر کسٹم کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل کلکٹر کسٹم زبیر شاہ نے ڈپٹی کلکٹر کسٹم پرووینٹو مقبول بلوچ کی سر براہی میں منشیات کی روک تھام کے لئے ایک ٹیم تشکیل دی جس میں سپریٹنڈنٹ سردار عیسیٰ خان موسیٰ خیل اور انسپکٹر نصیر شاہین سمیت دیگر عملے پر مشتمل تھی جس نے گزشتہ روز کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں کا رروائیاں کر نے کے لئے کام کا آغاز کیا تو مغربی بائی پاس ایک پک اپ گاڑی کو مشکوک جان کر روک کر چیک کیا تو اس کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 190 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کر کے قبضے میں لے لی کارروائی کے دوران ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گیا کسٹم ذرائع کے مطابق قبضے میں لی جانیوالی چرس کی مالیت بین الاقوامی منڈی میں 1 کروڑ14 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے منشیات کو نامعلوم سمگلر اندرون صوبہ سمگل کر رہے تھے ایڈیشنل کلکٹر کسٹم زبیر شاہ نے ڈپٹی کلکٹر کسٹم پرووینٹو مقبول بلوچ نے میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کہا ہے کہ کسٹم کا عملہ سمگلنگ کی روک تھام کو یقینی بنا نے کے ساتھ ساتھ منشیات کی سمگلنگ کو روکنے کے لئے کم افرادی قوت اور وسائل کے باوجود اپنا موثر کردار ادا کر رہا ہے تاکہ معاشرے کو منشیات سے پاک رکھا جا سکے اور نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے بچایا جائے انہوں نے بتایا کہ کسٹم کے عملے کو واضح ہدایت جاری کی گئی کہ وہ سمگلنگ کے ساتھ ساتھ منشیات کی سمگلنگ کی روک تھام میں اپنا بھر پو کردار کریں جس طرح کسٹم کے عملے نے بروقت کا رروائی کر تے ہوئے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی آئندہ بھی یہ کا رروائی جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :