ممبر قومی اسمبلی حاجی عثمان بادینی نے جامعہ بلوچستان کا دورہ

وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اقبال سے ملاقات ، یونیورسٹی کے تعلیمی، تحقیقی سرگرمیوں ، مجموعی طور پر صوبے کے تعلیمی نظام اور یونیورسٹی کے سب کیمپسز بارے گفتگو

پیر 11 ستمبر 2017 21:11

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 ستمبر2017ء) ممبر قومی اسمبلی حاجی عثمان بادینی نے جامعہ بلوچستان کا دورہ کیا اور جامعہ کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اقبال سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی ۔ اس موقع پر کنٹرولر امتحانات عبدالمالک ترین،ڈی جی انجینئرنگ محمد فاروق بادینی اور دیگر بھی موجود تھے۔ اس دوران یونیورسٹی کے تعلیمی، تحقیقی سرگرمیوں ، مستقبل کے پروگرامز، ترقیاتی منصوبوں سمیت مجموعی طور پر صوبے کے تعلیمی نظام اور یونیورسٹی کے سب کیمپسز کے حوالے سے بات چیت ہوئی اور مستقبل میں یونیورسٹی کے سب کیمپسز نوشکی کے کھولنے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وائس چانسلر نے اس موقع پر کہا کہ صوبے میں اعلیٰ تعلیم کو فروغ دینے کے لئے یونیوسٹی سب کیمپسز کا قیام صوبے کے مختلف علاقوں میں ضروری ہے تاکہ دور دراز علاقوں کے طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کئے جاسکیں۔

(جاری ہے)

جامعہ بلوچستان کے صوبے میں کئی دہائیوں سے اعلیٰ تعلیم اور تحقیق کے لئے کوشاں ہے۔ اس کے ثمرات آج صوبے کے مختلف علاقوں میںیونیورسٹی سب کیمپسز کی صورت میں نظر آرہی ہے۔

کیونکہ قوموں کی ترقی اعلیٰ تعلیم اور تعلیمی اداروں کی مرون منت ہے اور ہم نے یہ عہد کیا ہے کہ اپنے آنے والوں نسلوں کو بہتر تعلیم اور بہتر مستقبل دے سکیں اور عوامی نمائندگان کی جامعہ بلوچستان کا دورہ اور رہنمائی خاصی اطمینان ہے۔ رکن قومی اسمبلی نے جامعہ بلوچستان کے صوبے میں خدمات اور تعلیمی سرگرمیوں کو سرہاتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں صوبے میں تعلیمی منصوبوں کو مشترکہ طور پر عملی جامہ پہنایا جائے گا۔ تاکہ ڈسٹرکٹ نوشکی سمیت صوبے کے دیگر علاقوں میں سب کیمپسز کے قیام کو یقینی بنایا جاسکے اس حوالے سے انہوں نے اپنی مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ آخر میں جامعہ کے وائس چانسلر نے انہیں یادگاری شیلڈ پیش کی اور ان کا شکریہ ادا کیا۔