لاہور ، پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن میں 3 سو افسران کی بھرتیاں لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

پیر 11 ستمبر 2017 21:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 ستمبر2017ء) پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن میں 3 سو افسران کی بھرتیاں لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دی گئیں، شعیب سلیم ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن میں افسران کو غیر قانونی طور پر بھرتی کیا گیا، افسران کی بھرتیاں پنجاب ریکروٹمنٹ پالیسی کی خلاف ورزی ہے، درخواست گزار نے الزام عائد کیا کہ فائونڈیشن کے چیئرمین نے بھاری رشوت اور سیاسی دبائو پر افسران کی بھرتیاں کیں لہٰذا عدالت فائونڈیشن میں غیر قانونی بھرتی کیے گئے افسران کو عہدے سے ہٹایا جائے۔

متعلقہ عنوان :