روہڑی شہر کا بڑا مسئلہ پینے کے پانی کا ہے اس کو اولین بنیادوں پر حل کیا جائیگا ، سید ناصر حسین شاہ

روہڑی شہر میں بھینسوں کے باڑوں پر فوری طور پر پا بندی لگائی جائیگی اور آوارہ بیلوں کوبھی بند کیا جائیگا،صوبائی وزیر اطلاعات

پیر 11 ستمبر 2017 21:17

روہڑی شہر کا بڑا مسئلہ پینے کے پانی کا ہے اس کو اولین بنیادوں پر حل کیا ..
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 ستمبر2017ء) صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ روہڑی شہر کا بڑا مسئلہ پینے کے پانی کا ہے اس کو اولین بنیادوں پر حل کیا جائیگا تاکہ ہر فرد کو پینے کاصاف پانی مل سکے اس کے علاوہ روہڑی شہر میں بھینسوں کے باڑوں پر فوری طور پر پا بندی لگائی جائیگی اور آوارہ بیلوں کوبھی بند کیا جائیگا۔

ان خیالات کا اظہارصوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے روہڑی شہر کے منتخب نمائندوں چیئرمین اور شہریوں سے اپنی رہائش گاہ پر ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ روہڑی شہر میں ترقیاتی کام بجٹ کے مطابق کرائے جارہے ہیں اور روہڑی کے پارکس اور گراؤنڈس پر کسی بھی قسم کا قبضہ نہیں ہونے دیا جائیگا اور روہڑی کے گانگونٹی گراؤنڈ میں فٹبال میں 180کروڑ روپے کی لاگت سے ٹرف لگائی جارہی ہے جوکہصوبائی وزیر اسپورٹ نے اپنے فنڈ سے جاری کئے ہیں، شہر میں سولر لائٹس جلد لگائی جائینگی اس کے علاوہ تعلقہ اسپتال اور ویم گھر کو فعال کیا جائیگا تاکہ اسپتال میں صحت کی سہولیات فراہم کی جاسکیں اس سلسلے میں روہڑی شہر کے شہریوں پر مشتمل ایک شہری کمیٹی قائم کی جائیگی جو کہ شہر میں جاری کاموں کی نگرانی کریگی اور اپنی تفصیلی رپورٹ دیگی اس کے علاوہ روہڑی کے تمام فلٹر پلانٹس کو ٹھیک کراکے لوگوں کو صاف پینے کا پانی فراہم کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل ایم این اے نعمان اسلام شیخ نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم روہڑی شہر کے لوگوں کے مسائل سے آگاہ ہیں روہڑی شہر کے لوگوں کے لیے 180کروڑ روپے کی اسکیم وزیر اعلیٰ سندھ نے منظور کی ہے جو فوری طور پر جلد شروع کی جائیگی۔انہوں نے مزید بتایا کہ نساسک کی لاپرواہی کے باعث گند کچرے کی وجہ سے تباہی آئی ہے جس کو منتخب نمائندوں ، یوسی چیئرمین اور میونسپل انتظامیہ ٹھیک کرنے کوششیں کررہی ہے اس سے قبل شہریوں نے اپنے اپنے علاقوں اور وارڈس کے مسائل کے متعلق نشاندہی کی جن کے حل کے لیے صوبائی وزیر نے یقین دہانی کرائی۔#

متعلقہ عنوان :