نیب سکھر کی ٹیم کی جانب سے تعلقہ ہسپتال روہڑی میں کاروائی، اہم ریکارڈ تحویل میں لے لیا

نیب سکھر کی ٹیم نے تعلقہ اسپتال روہڑی میں فنڈز کی کرپشن کے الزامات پر کاروائی کرتے ہوئے اسپتال کا اہم ریکارڈ تحویل میں لے لیا ہے تاہم کاروائی کے دوران کسی قسم کی گرفتار ی عمل میں نہیں آسکی

پیر 11 ستمبر 2017 21:18

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 ستمبر2017ء) نیب سکھر کی ٹیم کی جانب سے تعلقہ ہسپتال روہڑی میں کاروائی، اہم ریکارڈ تحویل میں لے لیا، گرفتاری عمل میں نہ آسکی ، تفصیلات کے مطابق نیب سکھر کی ٹیم نے تعلقہ اسپتال روہڑی میں فنڈز کی کرپشن کے الزامات پر کاروائی کرتے ہوئے اسپتال کا اہم ریکارڈ تحویل میں لے لیا ہے تاہم کاروائی کے دوران کسی قسم کی گرفتار ی عمل میں نہیں آسکی ہے کاروائی کے حوالے سے بتایا جاتا ہے نیب ٹیم نے التوا کے شکار ٹراما وارڈ کے منصوبے کے کاغذات کی نقول بھی حاصل کیں ٹراما وارڈ کے لئے 2013 میں ہسپتال کو موصول ہونے والی مشینری اور دیگر سامان کی فہرست بھی حاصل کی ہے نیب زرائع کے مطابق تعلقہ اسپتال پر چھاپہ فنڈز میں کرپشن کے الزامات کے باعث لگایا گیا ہے ،ریکارڈ کی مکمل چھان بین کے بعد ملزمان کا تعین کیا جائے گاچھاپے کے دوران نیب ٹیم کی جانب سے میڈیا کو کچھ بھی بتانے سے گریز کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :