Live Updates

سکھر،تحریک انصاف کی برما میں مسلمانوں کیساتھ انسانیت سوز مظالم کے خلاف احتجاجی ریلی

پیر 11 ستمبر 2017 21:18

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 ستمبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف ضلع سکھر کے زیر اہتمام برما میں مسلمانوں کیساتھ ہونے والے انسانیت سوز مظالم کے خلاف ملٹری روڈ سے سکھر پری کلب تک ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی شرکاء ریلی نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے جن پر برمی مسلمانوں پر مظالم بند کرو کے نعرے درج تھے ریلی کی قیادت ضلعی صدر مبین خان جتوئی ، سنیئر نائب صدر علی گوہر کھوسہ ،سید طاہر شاہ ، ایوب فاروقی ، ڈاکٹر ربنواز کلوڑ ، حاجی جاوید میمن ، میر حسن رند ، میڈم صفیہ بلوچ ، ایڈوکیٹ طہیر بابر ، ڈاکٹر جبار جتوئی و دیگر کر رہے تھے اس موقع پر مذکورہ رہنمائوں کا کہنا تھا کہ برما میں جاری بد ترین ظلم پر انسانیت ماتم کناں ہے ، برما میں جاری مظالم میں مسلمانوں کو سبزیوں کی طرح کاٹا جا رہا ہے افسوس صد افسوس عالم اسلام کے حکمرانوں کو اپنی عیاشیوں سے فرصت نہیں رہنمائوں نے کہا کہ ترکی کی موجودہ حکومت عالم اسلام کی بہتر ین ترجمانی کر رہی ہے انسانیت سوز مظالم پر عالمی تنظیموں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے رہنمائوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پاکستان کو برما کے مسلمانوں کی داد رسی کیلئے اپنا کردار ادا کرے اور موجودہ معاملہ عالمی سطع پر اٹھا کر دیرپا حل کا مطالبہ کرے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات