ٹنڈوالہ یار ، اخبار فروش یونین کے سابق صدر مرحوم زبیر احمد منگھاڑ کی یاد میں عنقریب ایک تعزیتی جلسہ کیا جائے گا،ر عمران خانزادہ

پیر 11 ستمبر 2017 21:18

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 ستمبر2017ء) ٹنڈوالہ یار اخبار فروش یونین کے سابق صدر مرحوم زبیر احمد منگھاڑ کی یاد میں عنقریب ایک تعزیتی جلسہ منعقد کیا جائے گا جس میں سندھ بھر کے اخبار فروش یونین کے صدر عہدیداران سمیت ہاکروں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی ۔ ان خیالات کا اظہار اخبار فروش یونین ٹنڈوالہ یار کے صدر عمران خانزادہ ، نے ٹنڈوالہ یار پریس کلب کے صدر بشارت قائم خانی سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ مرحوم زبیر احمد منگھاڑ نے اپنی زندگی میں ہاکروں کی فلاح بہبود کے لئے بھرپور جدوجہد کی ٹنڈوالہ یار کے ہاکر مرحوم زبیر احمد منگھاڑ کی جدوجہد کو پایا تکمیل تک پہنچائے گے اور ہاکروں کے جائز اور ان کے بنیادی مسائل کے حل کے لئے کی اپنی بھرپور جدوجہد جاری رکھے گے اس موقع پر صدر پریس کلب بشارت قائم خانی نے کہا کہ ہاکر ریڑ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ان کے جائز مسائل کے حل میں ٹنڈوالہ یار پریس کلب اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا ۔

(جاری ہے)

اور سابق صدر مرحوم زبیر احمد منگھاڑ کی ہاکروں کی فلاح بہبود کی جدوجہد پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہے بعد اذاں ٹنڈوالہ یار پریس کلب سابق صدر عبداللطیف قائم خانی سے اخبار یونین کے صدر عمران خانزادہ کی قیادت میں وفد جن میں طفیل احمد منگھاڑ ، واحد سموں ، ادریس شاہ ، خلیل احمد منگھاڑ ، بشیر احمد شاہ و دیگر شامل تھے اس موقع پر عبداللطیف قائم خانی نے کہا کہ مرحوم صدر زبیر احمد منگھاڑ کی کاوشوں کو مکمل کرنے کے لئے بھرپور تعاون کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :