سجاول ،جمیعت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما مولاناراشد محمود سومرو کی قیادت میں اٹھارہ ستمبرکو ’’کرپشن مٹائو سندہ بچائو ‘‘ ریلی نکالی جائیگی

پیر ستمبر 21:18

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 ستمبر2017ء)جمیعت علمائے اسلام کے مرکزی رہنمااور صوبائی سیکریٹری جنرل مولاناراشد محمود سومرو کی قیادت میں اٹھارہ ستمبرکو سجاول میں کرپشن مٹائو سندہ بچائو ریلی نکالی جائیگی، گذشتہ رات سجاول میں جے یوآئی کا عاملہ اجلاس زیرصدارت مولاناغلام حسین میمن کے ہوگذراجس میں عاملہ اراکین نے بھرپورشرکت کی ،اجلاس میں ریلی کے انعقاد اور اسے بھرپورکامیاب بنانے کے لئے حکمت عملی ترتیب دی گئی ،ریلی کے سلسلے میں اشتہاری مہم کا آغاز کردیاگیاہے مولاناغلام حسین نے اپنے خطاب میں کہاکہ سجاول ضلع بھر میں کرپشن کی تاریخ رقم ہے اور مولاناراشدمحمود سومرو ریلی میں کرپشن کا کچاچٹھابیان کریں گے، انہوں نے کہاکہ جے یوآئی نے ہمیشہ حق سچ کی سیاست کی ہے اور حق کی بات کہی ہے موجودہ حکومت میں کرپشن کی وجہ سے عوام کو مصیبتوں کا سامنہ ہے انہوں نے کارکنوں پر زوردیاکہ ریلی میں بھرپور شرکت کی جائے ،اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ تیرہ ستمبرکو جے یوآئی کا عمومی اجلاس طلب کرکے تمام لاحہ عمل کا اعلان کیاجائے گا،