راولپنڈی، ناقص ، غیر معیاری اور زائد المیعاد اشیائے خوردونوش فروخت کرنے پر8فوڈ پوائنٹ کوسیل

پرمجموعی طور پر78ہزار روپے جرمانہجبکہ55کو وارننگ نوٹس جاری

پیر 11 ستمبر 2017 21:20

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 ستمبر2017ء)پنجا ب فو ڈاتھارٹی راولپنڈی نے ناقص ، غیر معیاری اور زائد المیعاد اشیائے خوردونوش فروخت کرنے اور حفظان صحت کے اصولوں کا خیال نہ رکھنے پر8فوڈ پوائنٹ کو سربمہر (سیل)اور16فوڈ پوائنٹس کومجموعی طور پر78ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کی55کو وارننگ نوٹس جاری کر دیئے ہیں اتھارٹی کی ٹیم نے کمرشل مارکیٹ،ڈھوک سیداں، گجراں روڈ،ڈبل روڈ،گڈو ویلیج، مین مارکیٹ،سروس روڈ،سٹیڈیم روڈ،عباسی آباد،سید پور روڈ،پنڈوڑہ،فضیلہ مارکیٹ،راہبر کالونی،خرم کالونی،گوجر خان،مال روڈ،مری،تحصیل روڈ،پیر ودھائی اڈہ اور دلدار روڈ مورگاہ میں صفائی و سیوریج کے ناقص انتظامات،دوران کام ملازمین کا جیولری کے استعمال،زائدالمیعاد اشیاخوراک کی سٹوریج اور فروخت،برتنوں کی صفائی کے ناقص انتظامات،ملازمین کا دوران کام اپرن ، دستا نے اورہیڈکور استعمال نہ کرنے،حشرات کی موجودگی ، کوڑا دان کھلے منہ والے استعمال کرنے اور گٹکا کو فروخت کرنے پر حاجی سوئٹس،کیک کارنر،عارف تمباکو اینڈ نسوارڈیلر،پرنس ٹک شاپ،زاہد ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ،چائنہ ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ،ٹیک اووے فرائیڈچکن اینڈ پزا اور شفیق کیفے کچن کو سیل کر دیاجبکہ بلیو سکائی ریسٹورنٹ،ما شا اللہ ریسٹورنٹ،کوئٹہ سٹوڈنٹ کیفے،شاھین ملک شاپ،آصف پولٹری فارم،ذائقہ فوڈ کلب ریسٹورنٹ اینڈ فاسٹ فوڈ،مہریہ فوڈ،کشمیر سوئیٹس اینڈ بیکرز،ملک کریانہ سٹور،حکم داد کیفے،بسم اللہ ہوٹل ، رحمان ملک شاپ،بھولا نہاری،علی ملک شاپ،پاکستان سوئیٹس اور پیرا ڈائیز کیفے ٹیریاکو مجموعی طور78ہزاررو پے جر ما نہ کیا اسی طرح پنجاب سوئٹس اینڈ بیکرز،مکہ ٹریڈرز،لبیک ریسٹورنٹ،نیو برادر جنرل سٹور،ایاز جنرل سٹور،شیرو پان شاپ،دودھ سوڈا،صفدر ناشتہ پوائنٹ،گریس مارٹ،اعوان کریانہ سٹور اینڈ ٹینٹ سروس،ڈھابہ ہوٹل،چوہدری ملک شاپ،سبحان علی کریانہ سٹور،آئیڈیل برگر،نیو سٹائلش کریانہ سٹور،ابرار جنرل سٹور،احمد بیکرز،شفیق سبزی اینڈ چکن شاپ،این او پان شاپ،مدینہ جنرل سٹور،غنی مصالحہ جات ،علی زیب ملک شاپ،نیو اے ون سوئیٹس اینڈ جنرل سٹور،ماسٹر کریانہ سٹور،حمزہ سوئیٹس اینڈ جنرل سٹور،ڈیسینٹ بریانی سنٹر اینڈ جوس کارنر،زین ملک شاپ،عباسی چکن شاپ،اعوان برادر،بسم اللہ فضیلیہ ہوٹل،ذاہد ہوٹل،القمر کریانہ اینڈ جنرل سٹور،بابو ہوٹل،ویلکم سوئیٹس اینڈ بیکرز،کراچی عباسی چکن بریانی،نبیل فوڈز،عمیر کریانہ سٹور اینڈ کولڈ ڈرنکس،بسم اللہ ہزارہ نان سنٹر،ڈیسینٹ فوڈز،بنگش کریانہ سٹور،مغل جنرل سٹور،بسم اللہ ملک شاپ،شیرین کدہ ، الکریم سٹیشنری ، فریشکو سوئیٹس،اسلام آباد فیلڈز،حافظ دہی بھلے اینڈ فروٹ چاٹ،الاحد ریفریشمنٹ،سنٹر،بلال فنگر چپس،اکمل پان شاپ،فہیم ٹک شاپ،عاطف عباسی چکن شاپ اور تاج پولٹری فارم کو صفائی کے ناقص انتظامات پروارننگ نوٹس دے دئیے گئے۔