نوازشریف سمیت سب کا احتساب ہو گا،جب تک سب کا احتساب نہ کروا لیں ہم لوگ چین سے نہیں بیٹھیں گے ،

اگر مجھے ایک دن کیلئے وزیر اعظم بنا دیا جائے تو پہلے ججز کے ہاتھوں سے انگلش کی کتاب لے کر قرآن پاک تھما دوں گا،قائد اعظم نے کہا تھا کہ میری جیب میں کچھ کھوٹے سکے ہیں اور آج بھی وہ کھوٹے سکے ہی اس ملک کو تباہی کی طرف لے جا رہے ہیں امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا لالہ موسیٰ میں احتساب مارچ کے شرکاء سے خطاب

پیر 11 ستمبر 2017 21:28

نوازشریف سمیت سب کا احتساب ہو گا،جب تک سب کا احتساب نہ کروا لیں ہم لوگ ..
لالہ موسیٰ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 ستمبر2017ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ نوازشریف سمیت سب کا احتساب ہو گا،جب تک سب کا احتساب نہ کروا لیں ہم لوگ چین سے نہیں بیٹھیں گے ،اگر مجھے ایک دن کیلئے وزیر اعظم بنا دیا جائے تو پہلے ججز کے ہاتھوں سے انگلش کی کتاب لے کر قرآن پاک تھما دوں گا،قائد اعظم نے کہا تھا کہ میری جیب میں کچھ کھوٹے سکے ہیں اور آج بھی وہ کھوٹے سکے ہی اس ملک کو تباہی کی طرف لے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو لالہ موسیٰ میں احتساب مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا کہ احتساب سب کا ہو گا، صرف نوازشریف کا احتساب ہی نہیں اس میں جرنیل ،جج،بیوروکریٹس اور سیاستدوانوں سمیت پانامہ لیکس کیس میںتقریباً 432افراد کی لسٹ ہم نے سپریم کورٹ میں دی جس میں سے صرف نوازش شریف کا احتساب کیا گیا جبکہ باقیوں کو چھوڑ دیاگیا میں سمجھتا ہوں جب تک ہم لوگ سب کا احتساب نہ کروا لیں ہم لوگ چین سے نہیں بیٹھیں گے کیونکہ نئی آنے والی نسلیں ہمیں دیکھ رہی ہیں اگر ان کو ہم نے انصاف فراہم نہ کیا تو وہ ہماری قبروں پر آ کر پوچھیں گے کے ہمارے لئے کیا کیا آج 11ستمبر قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کی وفات کا دن ہے انہوں نے پاکستان کے لئے بہت کچھ کیا آج قائد اعظم کی روح بھی تڑپتی ہو گی کہ پاکستان کس سمت میں جا رہا ہے ،قائد اعظم نے کہا تھا کہ میری جیب میں کچھ کھوٹے سکے ہیں اور آج بھی وہ کھوٹے سکے ہی اس ملک کو تباہی کی طرف لے جا رہے ہیں،اگر مجھے ایک دن کیلئے وزیر اعظم بنا دیا جائے تو میں سب سے پہلے ججز کے ہاتھوں سے انگلش کی کتاب لے لوں گا اور قرآن پاک تھما دوں گا،ہمیں افسوس ہے کہ مسلمانوں پر اس وقت ظلم و ستم ہو رہا ہے اور برما کی حالت دیکھی نہیں جا رہی ہم نے کراچی میں احتجاج کیا جس میں لاکھوں لوگوں نے شرکت کر کے یہ ثابت کر دیا کہ مسلمانوں پر ظلم بند کیا جائے یہ جماعت اسلامی ہی ہے جو برما کے کونسلیٹ تک پہنچی اور احتجاج ریکارڈ کرایا مسلمان چاہے انڈیا میں ہوں یا کشمیر میں ہم ان کے ساتھ ہیں ہم جو کچھ بھی کر رہے ہیں وہ آنے والی نسلوں کے لئے ہے تا کہ انہیں ایک صاف ستھرا اور کرپشن سے پاک پاکستان مل سکے ۔