ڈیرہ مراد جمالی،فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں دو افراد جاںبحق ، 3افراد زخمی

پیر 11 ستمبر 2017 23:31

ڈیرہ مراد جمالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 ستمبر2017ء) بلوچستا ن کے علاقے نال اور ڈیرہ مراد جمالی میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں دو افراد جاںبحق جبکہ 3افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ضلع خضدار کے علاقے نال ہزار گنجی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے گل محمد ساسولی رسول بخش ساسولی جاں بحق ہوگئے لیویز کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا اورملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے ۔

دوسری جانب ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے پولیس تھانہ منجھو شوری کی حدود گوٹھ سبز علی عمرانی میں پرانی دشمنی کی بنا پر پندرانی قبیلے کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد فداحسین ،نادر حسین اور امان اللہ زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیاپولیس نے موقع پرپہنچ کر تحقیقات شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :