چین اور آسیان نے 2017ء کو سیاحت کا سال قرارد یدیا

چین سیاحتی شعبے میں تعاون بڑھانے کا خواہش مند ہے، چینی نائب وزیراعظم گذشتہ سال 38ملین افراد نے ہر ہفتے 2700پروازوں کے ذریعے سفر کیا

منگل 12 ستمبر 2017 12:02

چین اور آسیان نے 2017ء کو سیاحت کا سال قرارد یدیا
نینگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 ستمبر2017ء) چین اور آسیان ممالک نے 2017ء کو سیاحت کا سال قرارد یا ہے،چین آسیان ممالک کے ساتھ سیاحت کے شعبے میں تعاون کو مزید وسیع کرنے کا خواہش مند ہے، چین اور آسیان ممالک سیاحت کو اپنے وسائل اور خصوصیات کے ساتھ فروغ دینا چاہتے ہیں اور دونوں ممالک کے سیاحوں نے تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے جس سے دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان مفاہمت کو فروغ حاصل ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار چین کے نائب وزیر اعظم زینگ گائولی نے یہاں 14ویں چین آسیان نمائش کے افتتاح کے موقع پر کیا۔انہوں نے کہا کہ چین سیاح آسیان ممالک کے وسائل کا سب سے بڑا ذریعہ ہیں ،گذشتہ سال دونوں ممالک کے درمیان 38ملین افراد نے سفر کیا اور ہر ہفتے 2700پروازوں نے اس سلسلے میں خدمات فراہم کیں ۔نائب وزیر اعظم نے مزید کہا کہ دونوں ممالک میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبا ء کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔یاد رہے کہ آسیان تنظیم کی اس سال 50ویں سالگرہ ہے جبکہ آئندہ سال چین آسیان دفاعی شراکت داری کی 15ویں سالگرہ منائی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :