ڈیرہ اسماعیل خان ،معمولی تنازع پر فائرنگ سے ایک شخص قتل

منگل 12 ستمبر 2017 17:50

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 ستمبر2017ء) درابن بازار میں معمولی تلخ کلامی کے تنازعے پر ایک شخص نے بندوق بارہ بور سے فائر کر کے کریانہ فروش مشتاق احمد کو قتل کردیا،مقدمہ درج ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ درابن میں بختیار احمد چنائورولد محمد رمضان سکنہ کاروان نے رپورٹ کی ہے کہ میں گھر میں موجود تھا کہ صبح آٹھ بجے اطلاع ملی کہ میرے بھائی مشتاق احمد کی کریانہ کی دکان ہے جہاں وہ موجود تھا کہ ملزم احمد نواز ولد کوروسکنہ چودھوان نے بندوق بارہ بور سے فائر کر کے میرے بھائی کو قتل کردیا ،وجہ عداوت یہ ہے کہ دو روز قبل دونوں میں تلخ کلامی ہوئی تھی ۔

متعلقہ عنوان :