ساہیوال، ڈاکوئوںکی فائرنگ سے 70سالہ زمیندار قتل ہوگیا

منگل 12 ستمبر 2017 18:00

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2017ء) نواحی چک 5-58ایل کے قریب ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے زمیندار رانا امداد حسین کے قتل کا مقدمہ چار ڈاکوئوں کے خلاف درج کر لیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چک4-62آر کا زمیندار رانا امداد حسین 70سالہ اپنے بھتیجے عبدالشکور کے ہمراہ سوموار کی رات کو گنو ںبھٹیا ں میں بابا جی کے عرس میں شرکت کے بعد واپس اپنے چک موٹر سائیکل پر واپس اپنے چک جا رہے تھے کہ ڈاکوئوںنے چک 5-58 ایل قادر آباد روڈ پر ناکہ لگا رکھا تھا کہ چار ڈاکوئوںنے لوٹنے کے لیے روکا تو عبدالشکور نے موٹر سائیکل بھگا دی جس پرڈاکوئوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں رانا امداد حسین ہلاک ہوگیااور ڈاکو اس سے قبل 6 راہگیروں سے 14ہزار روپے کی نقدی اور موبائل فون لوٹ چکے تھے ۔

پولیس یوسف والا نے مقدمہ درج کر لیا ہے ابھی تک ڈاکوئوں کا کوئی سراغ نہیں چل سکا۔

متعلقہ عنوان :