ساہیوال، نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے زمیندار جاں بحق، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

منگل 12 ستمبر 2017 20:55

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 ستمبر2017ء) قادر آباد کے قریب موٹر سائیکل پر سوار چار نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے میلہ دیکھنے کے لیے جانے والے ایک زمیندار کو قتل کردیا جب کہ اُس کے بھانجے نے بھاگ کر جان بچائی پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے اور لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی ہے بتایا گیا ہے کہ چک آر 62-4 کا ایک شحض امداد اپنے بھانجے کے ہمراہ میلہ دیکھنے رات کے وقت جارہا تھا کہ اسی اثناء میں چار نامعلوم مسلح افراد نے پیچھے سے ایک فائر اُس کے سر میں مارا جب وہ نیچے گر گیا تو ملزموں نے مزید تین فائر مارے اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا جب کہ اُس کا بھانجا جو کہ مقتول سے آگے سائیکل پر جارہا تھا جب یہ واقعہ دیکھا تو اپنی جان بچانے کے لیے بھاگ گیا پولیس اس قتل کے حقائق معلوم کرنے کی کوشش کر رہی ہے ابھی تک ملزمان گرفتار نہیں ہوسکے ۔