لکی مروت میں ذاتی دشمنی پر فائرنگ سے 2افرادجاں بحق ، 3زخمی ، قریبی ہسپتال منتقل

منگل 12 ستمبر 2017 23:28

لکی مروت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 ستمبر2017ء) لکی مروت میں ذاتی دشمنی پر فائرنگ سے 2افرادجاں بحق جبکہ 3زخمی ہو گئے، زخمیوں کو ا قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کو لکی مروت میں ذاتی دشمنی 2افراد کی جان لے گئی، مخالفین نے فائرنگ کر کے دو افراد کو قتل کر دیا جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں اور لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :